بلاول بھٹوز رداری کاچنیوٹ کے چک 158کے مزارعین کو مالکانہ حقوق دینے کا مطالبہ

بدھ 25 اپریل 2018 23:31

بلاول بھٹوز رداری کاچنیوٹ کے چک 158کے مزارعین کو مالکانہ حقوق دینے کا ..
لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 25 اپریل2018ء) پیپلزپارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹوز رداری نے بھوانہ چنیوٹ کے چک 158 کے مزارعین کو مالکانہ حقوق دینے کا مطالبہ کرتے ہوئے کہاکہ ہم مزارعین کے ساتھ ہیں حکومت انہیں بے دخل نہیں کر سکتی ،ہم سیاسی اور قانونی فورم سمیت ہر فورم پر مزارعین کا ساتھ دیں گے ۔ ان خیالات کااظہارانہوںنی بھوانہ کے مزارعین کے وفد سے ملاقات کے دوران گفتگو کرتے ہوئے کیا ۔

ملاقات کے دوران چک 158 کے مزارعین نے 500 خاندانوں کو بے گھر کرنے کے معاملے سے پی پی قائد کو آگاہ کیا۔

(جاری ہے)

ا نہوںنے بتایا کہتین نسلوں سے زمینیں کاشت کر رہے ہیں حکومت مالکانہ حقوق نہیں دے رہی ،2000 میں لیز ختم ہوئی تو بیدخل کرنے کی کوششیں کی جا رہی ہیں۔ انہوںنے کہاکہ حکومت مزارعین کو نہ مالکانہ حقوق دے رہی حقوق دے رہی ہی نہ متبادل اراضی دی جارہی ہے ،حکومت مزارعین کو بے گھر کر کے اراضی شریف خاندان کی رمضان شگر ملز کو دینا چاہ رہی ہے۔

بلاول بھٹوز رداری نے کہاکہ ہم مزارعین کے ساتھ ہیں حکومت انہیں بے دخل نہیں کر سکتی ،ہم سیاسی اور قانونی فورم سمیت ہر فورم پر مزارعین کا ساتھ دیں گے اوراس حوالے سے پنجاب اور فیصل آباد ڈویژن کی قیادت مزارعین سے رابطے میں رہے اور جدوجہد میں ساتھ دے ۔

متعلقہ عنوان :