پاک فوج کے سربراہ جنرل قمر جاوید باجوہ کی روس کی مسلح افواج کے چیف آف جنرل سٹاف والرے واسلوچ سے ملاقات

علاقائی سلامتی، استحکام اور دوطرفہ سیکورٹی تعاون کے امور زیر غور آئے

بدھ 25 اپریل 2018 23:31

پاک فوج کے سربراہ جنرل قمر جاوید باجوہ کی روس کی مسلح افواج کے چیف آف ..
راولپنڈی ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 25 اپریل2018ء) پاک فوج کے سربراہ جنرل قمر جاوید باجوہ نے روس کے سرکاری دورہ کے دوران روس کی مسلح افواج کے چیف آف جنرل سٹاف والرے واسلوچ سے ملاقات کی جس میں علاقائی سلامتی، استحکام اور دوطرفہ سیکورٹی تعاون کے امور زیر غور آئے۔ آئی ایس پی آر کے مطابق روسی چیف آف جنرل سٹاف والرے واسلوچ نے دہشت گردی کے خلاف جنگ میں پاکستان کی کامیابیوں کی تعریف کی۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ افغانستان میں امن، سلامتی اور بحالی کیلئے پاکستانی کوششوں کی مکمل حمایت کرتے ہیں، اس کے افغانستان سمیت خطہ پر مثبت اثرات مرتب ہوں گے۔ آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے کہا کہ ہم جنوبی ایشیاء کی سرد جنگ سے باہر نکلنا چاہتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ ہم کسی ملک کے خلاف ناپاک عزائم نہیں رکھتے۔ انہوں نے کہا کہ ہم برابری کی بنیاد اور باہمی کامیابی کے تحت علاقائی فریم ورک کیلئے کام کرتے رہیں گے۔