کراچی،جے آئی یوتھ کراچی ڈویڑن کا اجلاس صدر کراچی حافظ بلال رمضان کے زیر صدارت منعقد ہوا

بدھ 25 اپریل 2018 23:29

کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 25 اپریل2018ء) جے آئی یوتھ کراچی ڈویڑن کا اہم اجلاس کراچی یوتھ سینٹر میں صدر جے آئی یوتھ کراچی حافظ بلال رمضان کے زیر صدارت منعقد ہوا۔اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے حافظ بلال رمضان نے کہا کہ کے الیکٹرک کے غیر اعلانیہ لوڈشیڈنگ کی وجہ سے تاجروں کا کاروبار تباہ ہوگیا ہے۔انڈسٹریاں شہر سے باہر منتقل ہورہی ہیں۔

اوور بلنگ کے ذریعے عوام کا سکون چھینا جارہا ہے۔

(جاری ہے)

وفاقی اور صوبائی حکومت نے کے الیکٹرک کو غیر قانونی منافع کمانے کا لائسنس دے دیا ہے۔وزیر اعظم اور وفاقی وزیر کا بیان کراچی کے عوام کے زخموں پر نمک چھڑکنے کے مترادف ہے۔کراچی کے عوام کو پانی کے بوند بوند کیلئے ترسایا جارہا ہے۔تمام نوجوان اپنے بنیادی حقوق پانی اور بجلی کے حصول کیلئے آواز بلند کرتے ہوئے ۲۷ ایریل کی ہڑتال کو کامیاب بنائیں۔ اس موقع پر جنرل سیکریٹری جے ا?ئی یوتھ کراچی عارف محمود غزنوی،سیکریٹری اطلاعات کراچی سلمان خان اور تمام اضلاع کے صدور بھی موجود تھے۔#