کوئٹہ،عام انتخابات 2018ء کی شفافیت پر کوئی سمجھوتہ نہیں کریں گے،نیاز احمد بلوچ

بدھ 25 اپریل 2018 23:28

کوئٹہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 25 اپریل2018ء) صوبائی الیکشن کمشنر بلوچستان نیاز احمد بلوچ نے کہا ہے کہ عام انتخابات 2018ء کی شفافیت پر کوئی سمجھوتہ نہیں کریں گے اور الیکشن کی تیاروں کے حوالے سے کوئی کوتائی برداشت نہیں کی جائے گی۔

(جاری ہے)

ان خیالات کا اظہار صوبائی الیکشن کمشنر بلوچستان نیاز احمد بلوچ نے صوبائی الیکشن کمشنر بلوچستان کے دفتر میں الیکشن 2018 کی تیاریوں کے حوالے سے منعقدہ ریجنل الیکشن کمشنرز کے اجلاس میں کی صوبائی الیکشن کمشنر بلوچستان نے کہا ہے کہ ہر گزرتے دن کے ساتھ الیکشن قریب ا رہا ہے جسکی بروقت تیاری کر کہ انتخابی عمل کو زیادہ سے شفاف اور غلطیوں سے پاک بنایا جا سکتا ہے۔

میٹنگ میں مختلف امور زیر بحث آہیں جن میں الیکشن مٹیریل کو پہنچھانہ، پولنگ اسٹیشنز کی حالت بہتر بنانہ اور سیکورٹی شامل تھیں۔ میٹنگ میں دفتر صوبائی الیکشن کمشنر کے افسران اور ریجنل الیکشن کمشنرز نے شرکت کی اور صوبائی الیکشن کمشنر کو مشکلات سے اگاہ کیا جن پر صوبائی الیکشن کمشنر نے جلد سے جلد اور بروقت حل کی یقین دہانی کرائی۔