ملک ایک نازک صورتحال سے گزررہا ہے جس کی تمام تر ذمہ داری حکمران طبقہ اور اشرافیہ پر عائد ہوتی ہے،ڈاکٹر عنایت اللہ خان

بدھ 25 اپریل 2018 23:28

کوئٹہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 25 اپریل2018ء) عوامی نیشنل پارٹی کے بزرگ رہنماء ڈاکٹر عنایت اللہ خان نے کہا ہے کہ اس وقت ملک ایک نازک صورتحال سے گزررہا ہے جس کی تمام تر ذمہ داری حکمران طبقہ اور اشرافیہ پر عائد ہوتی ہے اگر ہمارے اکابرین کی بات مان لی جاتی تو آج یہ صورتحال نہ ہوتی پشتون طالبعلموں پر بھاری ذمہ داریاں عائد ہوتی ہیں کہ وہ علم و ہنر کے اسلحہ سے لیس ہو کر جدید دور کے تقاضوں اور ضروریات سے ہم آہنگ ہوتے ہوئے پشتون اولس اور پشتونخواوطن کی خدمت کو اپنا شعار بنائیں جو پشتون اسٹوڈنٹس فیڈریشن کی شان ہے ان خیالات کا اظہار انہوں نے پشتون اسٹوڈنٹس فیڈریشن کے نومنتخب صوبائی صدر ملک انعام کاکڑ صوبائی جنرل سیکرٹری ملک سنگین خان مہترزئی کی قیادت میں صوبائی کابینہ کے اراکین سے اپنی رہائش گاہ پر ملاقات کے دوران کیا ڈاکٹر عنایت اللہ خان نے نومنتخب کابینہ کو مبارکباد دیتے ہوئے امید ظاہر کی کہ وہ صوبے میں علم کے فروغ ‘ ترقی خوشحالی میں کلیدی کردار ادا کرنے کے ساتھ ساتھ پشتون قومی تحریک کے تسلسل عوامی نیشنل پارٹی کے سنگ شانہ بشانہ جدوجہد کو اولیت اور اسے قومی فریضہ کے طورپر سرانجام دیں گے اورپارٹی کو پشتون ایس ایف کی پرافتخار ماضی اور تاریخ پر فخر رہا ہے لہٰذا متحد و منظم فعال تنظیمی ربط کوو بروئے کار لاتے ہوئے اکابرین کے معتین کردہ اہداف کے حصول کے لئے جہد کو اولیت دی جائے دریں اثناء پشتون ایس ایف کی صوبائی قیادت بنیادی یونٹوں کے دورے کریں گے جس کے مطابق 30 اپریل ڈگری کالج پشین ‘ ڈگری کالج چمن ‘ یکم مئی ڈگری کالج خانوزئی ‘ مسلم باغ ‘ قلعہ سیف اللہ ‘ 2 مئی ڈگری کالج ژوب ‘ شیرانی ‘ موسیٰ خیل ‘ 3 مئی ڈگری کالج لورالائی ‘ دکی ‘ سنجاوی ‘ 4 مئی زیارت کالج ‘ ہرنائی کالج ‘ 5 مئی پولی ٹیکنیک کالج کوئٹہ ڈگری کالج ‘ بلوچستان یونیورسٹی ‘ 7 مئی خضدار انجینئرنگ ‘ اوتھل یونیورسٹی ‘ 8 مئی بیوٹمز یونیورسٹی ‘ زرعی کالج ‘ کچلاک کالج ‘ جبکہ 9 مئی سائنس ‘ بولان میڈیکل کالج اور لاء کالج کے اجلاس ہونگے تمام یونٹوں کو بروقت اپنے اپنے اجلاس منعقد کرنے اور 13 مئی کی تقریب حلف برداری کی تیاریوں کو تیز کرنے کی ہدایت کی گئی ۔

متعلقہ عنوان :