Live Updates

لاہور، انصاف سٹوڈنٹس فیڈریشن اور یوتھ ونگ کی جانب سے (27 اپریل کو ناصر باغ تا مینار پاکستان عظیم الشان ریلی کا انعقاد کیا جائے گا

بدھ 25 اپریل 2018 23:28

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 25 اپریل2018ء) چیئرمین پاکستان تحریک انصاف عمران خان کی ہدایت پر انصاف سٹوڈنٹس فیڈریشن اور یوتھ ونگ کی جانب سے (27 اپریل بروز جمعہ شام 7 بجی ناصر باغ تا مینار پاکستان) تک عظیم الشان ریلی کا انعقاد کیا جائے گا جس کی قیادت مرکزی نائب صدر و ایم پی اے شعیب صدیقی، صدر آئی ایس ایف پنجاب گلریز اقبال، صدر یوتھ ونگ علی امتیاز وڑائچ، اور صدر آئی ایس ایف لاہور محسن چوہدری کریں گے۔

(جاری ہے)

ریلی کا مقصد عمران خان کی جانب سے مینار پاکستان جلسے کے حوالے سے طلبہ کو متحرک کرنا اور آگاہی فراہم کرنا ہے اور ریلی میں لاہور بھر کی یونیورسٹیوں سے طلبہ شرکت کریں گے۔

Live پاکستان تحریک انصاف سے متعلق تازہ ترین معلومات