چیئرمین یونین کونسل مناواں علیم مجیداعوان کی میاں حمزہ شہبازشریف سے ملاقات

بدھ 25 اپریل 2018 23:26

چیئرمین یونین کونسل مناواں علیم مجیداعوان کی میاں حمزہ شہبازشریف سے ..
لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 25 اپریل2018ء) پاکستان مسلم لیگ(ن)کے مرکزی رہنما ورکن قومی اسمبلی میاں حمزہ شہبازشریف نے کہا ہے کہ کارکن پارٹی کا اثاثہ ہیں،پارٹی اورکارکن ایک خاندان کی طرح ہیں،2018ء کا الیکشن مسلم لیگ(ن) ہی جیتے گی، کارکنوں کو ترجیحی بنیادوں پر ایڈجسٹ کیاجائے گا۔، ان خیالات کااظہارانہوں نے گذشتہ روز180ایچ ماڈل ٹائون میں علیم مجید اعوان اور دیگر کارکنوں سے گفتگو کے دوران کیا۔

(جاری ہے)

،انہوں نے کہا کہ کارکن جماعت کی ریڑھ کی ہڈی کی حیثیت رکھتے ہیں، مسلم لیگ(ن)واحدجماعت ہے جس میں کسی کو بھی سکائی لیب سے اترنے کی اجازت نہیں،پارٹی نی2013ء کے الیکشن میں بھی مخلص ،نظریاتی اوردیرینہ وابستگی والے کارکنوں کو عزت دی،علیم مجیداعوان نے کہا پوری قوم میاں نوازشریف اورمیاں شہبازشریف کے ساتھ ہے،میاں شہبازشریف نے پنجاب کے اندر جتنے میگا پراجیکٹ دئیے ،تاریخ میں ان کی مثال نہیں ملتی، اگردھرنے والے رکاوٹیں نہ ڈالتے تو آج پاکستان ایشین ٹائیگربن چکاہوتا۔علیم مجیداعوان نے میاں حمزہ شہبازشریف کو دعوت دی کہ کارکنوں کی خواہش ہے کہ آپ ان سے ملیں،انہوں نے دعوت قبول کرتے ہوئے کہا کہ انشاء اللہ جلد ملاقات ہوگی۔