جماعت اسلامی کا آئندہ ہفتے خیبر پختونخوا حکومت سے علیحدہ ہونے کا فیصلہ

بدھ 25 اپریل 2018 23:26

جماعت اسلامی کا آئندہ ہفتے خیبر پختونخوا حکومت سے علیحدہ ہونے کا فیصلہ
پشاور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 25 اپریل2018ء) جماعت اسلامی نے آئندہ ہفتے خیبرپختونخوا حکومت سے علیحدہ ہونے کا فیصلہ کرلیا۔میڈیا رپورٹ کے مطابق جماعت اسلامی کے صوبائی امیر سینیٹر مشتاق احمد خان کا کہنا ہے کہ وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا پرویز خٹک کے ساتھ مشترکہ پریس کانفرنس میں حکومت سے علیحدگی کا اعلان کیا جائے گا۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ حکومت سے علیحدگی کا فیصلہ اختلافات کی وجہ سے نہیں بلکہ اچھی نیت سے کیا ہے کیوں کہ ایم ایم اے کی بحالی کے بعد کے پی کے میں مخلوط حکومت سے علیحدگی وقت کا تقاضا ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ جماعت اسلامی علیحدگی کے بعد حکومت کو کمزور کرنے کی کسی کوشش کا حصہ نہیں بنے گی اور علیحدگی کے بعد بھی ہرمشکل گھڑی میں خیبرپختونخوا حکومت کے ساتھ ہوں گے۔