ریسکیوافیسرنے بس حادثہ میں جاں بحق ہونے والے بس کنڈیکٹرکی جیب سے ملنے والے 73261روپے لواحقین کے حوالے کردیئے

بدھ 25 اپریل 2018 23:19

خانیوال۔ 25اپریل(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 25 اپریل2018ء) ریسکیو 1122 نے کچھ روز پہلے پل باگٹر کے قریب بس حادثہ میں جاں بحق ہونے والے بس کنڈیکٹر آصف سے ملنے والی رقم مبلغ 73261روپے لواحقین کے حوالے کر دی۔

(جاری ہے)

ڈسٹرکٹ ایمرجنسی آفیسر ڈاکٹر اعجاز انجم کی زیر نگرانی کنٹرول روم انچاج محمد نعیم نے رقم ورثاء کے حوالے کی۔ورثاء نے ریسکیو 1122 کی ایمانداری کو سراہا۔

متعلقہ عنوان :