دوہرے قتل میں ملوث 10 خطرناک مجرمان اشتہاری گرفتار

بدھ 25 اپریل 2018 23:17

ڈی جی خان۔25 اپریل(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 25 اپریل2018ء) دوہرے قتل میں ملوث 10 خطرناک مجرمان اشتہاری گرفتار، ایس ایچ او تھانہ گدائی ، انچارج CIAسٹاف اور ایس ایچ او تھانہ سول لائن نے کاروائی کر کی5سال سے مفرور 02افراد کے قتل میں ملوث مجرمان اشتہاری گرفتار کر لئے۔ڈی ایس پی سٹی سید اظہر رضا گیلانی نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ ڈی پی او احمد نواز چیمہ کی خصو صی ہدایت پر 2014میں مرید حسین کھتران اور شاہ داد بگٹی کے قتل میں ملوث مجرمان کو گرفتار کر لیا۔

تفصیلا ت کے مطابق 2014میں دشمنی کی بناء پر منڈی مویشی میں مجرمان نے اندھا دھند فائرنگ کر کے مرید حسین کھیتران اور شاہ داد بگٹی جو کہ گھوڑے فروخت کر نے کی غرض سے آئے ہوئے تھے کو مجرمان مٹھہ ،رسول بخش، پیر بخش، اکبر، نواز ، لشکر علی، ریاض ، واحد بخش، خالداور ودھا وغیرہ جو کہ بلوچستان کے رہائشی ہیں نے کلاشنکوف کی فائرنگ سے قتل کر دیا تھا جبکہ 5کس افراد زخمی بھی ہو گئے تھے ۔

(جاری ہے)

جن کی گرفتاری کے لئے قابل اور ماہر پولیس آفیسران تھانہ گدائی محمد اشرف قریشی ، انچارج CIAسٹاف رانا محمد اقبال، ایس ایچ او تھانہ سول لائن شکیل احمد بخاری اور غلام اصغرایس آئی نے جدید سائنٹیفک طریقہ تفتیش کے ذریعے مفرور مجرمان کو ٹریس آئوٹ کر کے گرفتار کر لیاکچھ مجرمان جو کہ کراچی سندھ بھی مفرور ہو گئے تھے وہ بھی گرفتار کر لئے گئے ہیں ۔

ڈی ایس پی سٹی سید اظہر رضا گیلانی نے کہا کہ مجرمان اشتہاریوں کی گرفتاری کے لئے اس ٹیم کی کارکردگی انتہائی قابل ستائش ہے جنہوں نے نہ صرف مفرور مجرمان کو ٹریس آئوٹ کیا بلکہ انہیں گرفتاربھی کر لیا ۔ ڈی ایس پی سٹی سید اظہر رضا گیلانی نے کہا کہ انسپکٹر جنرل آپ پولیس پنجاب لاہور کی خصوصی ہدایت پر عمل کرتے ہوئے سٹی سرکل میں مجرمان اشتہاریوں کے خلاف بھر پور کاروائیاں جاری ہیں اور میرا مقصد ہے کہ جرائم پیشہ عناصر اور ان کے سہولت کاروں کے گرد گھیرا تنگ کر کے زیادہ زیادہ گرفتاریاں عمل میں لائیں۔