Live Updates

کرپٹ اور ڈاکو تحریک انصاف میں جاکرپاک صاف ہوگئے،قمرزمان کائرہ

میرا تعلق پیپلزپارٹی سے ہے اور میں قبر تک پیپلزپارٹی میں ہی رہوں گا،نجی ٹی وی سے گفتگو

بدھ 25 اپریل 2018 23:17

کرپٹ اور ڈاکو تحریک انصاف میں جاکرپاک صاف ہوگئے،قمرزمان کائرہ
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 25 اپریل2018ء) پاکستان پیپلز پارٹی کے راہنما قمر زمان کائرہ نے کہا ہے کہ جنہیں کرپٹ چور اور ڈاکو کے الفاظ سے نوازا جاتا تھا وہ تحریک انصاف میںجا کر پاک صاف ہو گئے ،قبر تک پیپلزپارٹی میں ہی ہوں گا ۔

(جاری ہے)

نجی ٹی وی سے گفتگو کرتے ہوئے قمر زمان کائرہ نے کہا ہے کہ زلزلہ 2005 میںآیا اس کے بعد 3 حکومتیں گذری ہیں یہ درست ہے کہ زلزلے کے بعد بہت سے گھر بنے اور بہت سے رہ بھی گئے ہیں ایراپر پہلے بھی بہت سے سوالات رہے اور آج بھی ہیں انہوں نے کہا ہے کہ ہماری توقعات بہت زیادہ ہوتی ہیں ایرا میں بے ضابطگیاں بھی ہوئی ہیں انہوں نے کہا ہے کہ اگر کسی تعلیمی ادارے کی جگہ کسی کے زاتی استعمال میں ہے تو یہ غلط ہے اگر کوئی زمین دیے بھی پڑی ہے ضرورت کے لئے اس پر گرڈاسٹیشن بنانا کوئی جرم نہیں ہے انہوں نے کہا ہے کہ میرا تعلق پیپلزپارٹی سے ہے اور میں قبر تک پیپلزپارٹی میں ہی رہوں گا پارٹی چھوڑنے والے وہی لوگ تھے جنھیں بڑے بڑے القابات سے نوازا جاتا تھا آج یہ پارٹی میں شامل ہو رہے ہیں تو بالکل صاف ہو گئے ہیں ۔

Live پاکستان تحریک انصاف سے متعلق تازہ ترین معلومات