نواز شریف اور احسن اقبال کل تک عدلیہ کی بات مانتے تھے انہیں اچانک کیا ہو گیا ہم مظلوم اور مقتول کے ساتھ ہیں، مولا بخش چانڈیو

بدھ 25 اپریل 2018 23:17

نواز شریف اور احسن اقبال کل تک عدلیہ کی بات مانتے تھے انہیں اچانک کیا ..
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 25 اپریل2018ء) پاکستان پیپلزپارٹی کے رہنما مولا بخش چانڈیو نے کہا ہے کہ نواز شریف اور احسن اقبال کل تک عدلیہ کی بات مانتے تھے انہیں اچانک کیا ہو گیا ہم مظلوم اور مقتول کے ساتھ ہیں نقیب اللہ محسود کے لواحقین کو انصاف ملنا چاہئے ۔

(جاری ہے)

نجی ٹی وی سے گفتگو کرتے ہوئے مولا بخش چانڈیو نے کہا ہے کہ پیپزپارٹی مظلوم کے ساتھ ہے قاتل کا ساتھ نہیں دے سکتے ہم مقتول کے ساتھ ہیں نقیب اللہ محسود قتل کیس میں مقتول کو انصاف ملنا چاہئے انہوں نے کہا ہے کہ نواز شریف اور احسن اقبال کل تک عدلیہ کی بات مانتے تھے اس دونوں راہنماؤں کو اچانک کیا ہو گیا ہے کہ عدلیہ پر بھی تنقید شروع کر دی ہے انہوں نے کہا ہے کہ بھارت میں ایٹمی سائنسدان کو صدر بنایا گیا ہے مگر ہمارے ہاں ایٹمی سائنسدان کیا رویہ ہے ہم نے تو اسے نظر بند کر رکھا ہے ۔