بریگیڈیئر (ر)طارق حسین لاکھیر کی زرداری ہائوس میں فریال تالپور سے ملاقات ،پیپلز پارٹی میں شمولیت کا اعلان

بدھ 25 اپریل 2018 23:14

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 25 اپریل2018ء) پاکستان پیپلز پارٹی شعبہ خواتین کی مرکزی صدر و رکن قومی اسمبلی فریال تالپور سے ضلع دادو کی معروف سیاسی شخصیت برگیڈیئر (ر)طارق حسین لاکھیر نے زرداری ہائوس میں ملاقات کی اور پی پی پی میں شمولیت کا اعلان کیا۔

(جاری ہے)

اس موقعے پر پی پی پی سندھ کے صدر نثار احمد کھڑو، ایم این اے رفیق جمالی، ایم این اے شگفتہ جمانی، صوبائی وزیر فیاض بٹ، ایم این اے عمران لغاری، ایم پی اے غلام شاہ جیلانی، عبدالعزیز جونیجو، ڈسٹرکٹ کائونسل دادو کے چیئرمین سردار اشرف سولنگی اور دیگر بھی موجود تھے۔