گھریلو خواتین ملازمین محنت کشوں کو بھی عا م محنت کشوں کی طرح بھر پور سہولیات دی جائیں گی،سید ناصر حسین شاہ

بدھ 25 اپریل 2018 23:13

گھریلو خواتین ملازمین محنت کشوں کو بھی عا م محنت کشوں کی طرح بھر پور ..
کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 25 اپریل2018ء) صوبائی وزیر محنت ،ٹرانسپورٹ ،اطلاعات سید ناصر حسین شاہ نے کہا ہے کہ گھروں میں کام کرنے والی خواتین ملازمین محنت کشوں کو بھی عا م محنت کشوں کی طرح بھر پور سہولیات بہم پہنچا کر انہیں باعزت شہری کی طرح اپنے پاں پر کھڑاکرنے کے لئے قانون سازی کی بھی ضرورت ہوئی تو ہم اس سے بھی گریز نہیں کریں گے یہ بات انہوں نے اپنے دفتر میں گھریلو خواتین ملازمین محنت کشوں کے وفد جس کی قیادت صدر زاہدہ مختیار اور جنرل سیکریٹری زہرہ اکبر خان کررہی تھیں سے ملاقات کے دوران کہی اس موقع پر صوبائی وزیر محنت نے خواتین محنت کشوں کے وفد سے مختلف شعبوں میں ان کے حقوق سے متعلق ان کے مسائل اور معاملات پر بات چیت کی ۔

گلاس بینگل (چوڑیوں کے کام)فیکٹریوں اور گھروں میں مختلف کاموں کے حوالے سے ویجیز کے بارے میں معلومات فراہم کیں ۔

(جاری ہے)

علاوہ ازیں صوبائی وزیر نے ان کے حقوق کی قانون سازی سے متعلق بات کی اور یقین دلایا کہ اگر ضرورت پڑی تو اس سلسلے میں قانون سازی بھی کی جائے گی اور محکمہ محنت نے آپ کے حقوق کے لئے جو قانون سازی کی ہے اس سلسلے میں ہم محکمہ قانون سے بھی رجوع کررہے ہیں تاکہ جلد ازجلد قانون سازی جیسے عمل سے ہم عمل پیرا ہوسکیں ۔

صوبائی وزیر محنت ،ٹرانسپورٹ ،اطلاعات سید ناصر حسین شاہ نے تمام مسائل ومعاملات ہمدردی اور غور وفکر سے سنے اوروفد کو یقین دلایا کہ حکومت سندھ اور پاکستان پیپلز پارٹی ہمیشہ ہر شعبے میں ٹھوس اور سنجیدہ اقدامات کرکے عوام کا معیار زندگی بلند کرنے کے لئے کوشاں ہے بلاول بھٹو زرداری اور اعلی قیادت بھی ہمیشہ ترجیحی بنیادوں پر عوامی مفاد کے لئے کام کرنے کی ہدایات دی ہوئی ہیں ۔گھریلوخواتین کو درپیش مسائل ومعاملات کے حل کے لئے ویجیز ،سہولیات اور سوشل سیکورٹی کے لئے تمام تر مراعات دینے کے لئے اسمبلی سے قانون سازی کے لئے بھی سنجیدہ ہیں ۔آر ایل او کی جانب سے بلدیہ فیکٹری کے متاثرین کو بھی معاوضہ کی ادائیگی کے لئے حکمت عملی وضع کررہی ہے۔