سپریم کورٹ لاہور اورکراچی رجسٹری میں ہیومن رائٹس سیل قائم

بدھ 25 اپریل 2018 23:10

سپریم کورٹ لاہور اورکراچی رجسٹری میں ہیومن رائٹس سیل قائم
اسلام آباد ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 25 اپریل2018ء) چیف جسٹس میاں ثاقب نثار نے ملک کے محروم اور پسماندہ طبقات کوفوری اورسستے انصاف کی فراہمی یقینی بنانے کیلئے پہلے مرحلے میں سپریم کورٹ کی لاہور اورکراچی برانچ رجسٹریوں میں ہیومن رائٹس سیل قائم کردئیے ہیں جبکہ آئین کے مطابق اقلیتوں کے حقوق کے تخفظ کویقینی بنانے کیلئے ہیومن رائٹس سیل ڈائریکٹوریٹ اسلام آباد میں ایک اقلیتی ونگ قائم کردیا گیا ہے۔

(جاری ہے)

دریں اثناء ہیومن رائٹس سیل میں عوام کی جانب سے بڑھتی ہوئی شکایات کے پیش نظر (جس سے عدلیہ پرعوام کے اعتماد کی عکاسی ہوتی ہی) سپریم کورٹ اسلام آباد میں ہیو من رائٹس سیل کو ڈائریکٹوریٹ کا درجہ دیا گیا ہے۔