ملک بھر میں آپریشن رد الفساد کامیابی سے جاری

سیکیورٹی فورسز نے ملک میں دہشت گردی کی ایک اور کوشش ناکام بنادی خفیہ اطلاع پر فاٹا کے علاقے سرائی نورنگ کوٹ کاشاگلی خان لکی مروت سے 2 خودکش بمبار پکڑے گئے، آئی ایس پی آر

بدھ 25 اپریل 2018 23:10

ملک بھر میں آپریشن رد الفساد کامیابی سے جاری
آسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 25 اپریل2018ء) ملک بھر میں آپریشن رد الفساد کامیابی سے جاری ہے اور سیکیورٹی فورسز نے ملک میں دہشت گردی کی ایک اور کوشش ناکام بنادی ہے ۔ خفیہ اطلاع پر فاٹا کے علاقے سرائی نورنگ کوٹ کاشاگلی خان لکی مروت سے 2 خودکش بمبار پکڑے گئے۔ آئی ایس پی آر کے مطابق سیکیورٹی اداروں کا خفیہ اطلاع پر فاٹا میں سرچ آپریشن۔

سرچ آپریشن فاٹآ کے علاقے سرائی نورنگ کوٹ کاشاگلی خان لکی مروت میں کیے گئے جہاں سے 2 خودکش بمبار گرفتار کیے گئے۔

(جاری ہے)

دہشتگرد نعمت اللہ اور صدیق اللہ افغان سرحد کی دوسری جانب سے آئیتھے جنہیں انٹیلیجنس ادروں کی اطلاع پر گرفتار کیا گیا۔ سیکیورٹی اداروں نے دہشتگردوں سے خودکش جیکٹس، اور مواصلاتی آلات برآمد کر کے قبضے میں لے لیے۔ سیکیورٹی اداروں کی جانب سے نارتھ وزیرستان میں بھی خفیہ اطلاع پر سرچ آپریشن کیا گیا جس میں بڑی تعداد میں اسلحہ، دھاماکہ خیز مواد، آئی ای ڈیز اور ڈیٹونیٹرز برآمد کئے گئے۔

ایک اور اطلاع پر سیکیورٹی اداروں نے بلوچستان کے علاقے دلبدین میں ایک دہشت گرد کو گرفتار کر لیا۔ دہشت گرد ناو کنڈی سے کہاراں دھماکہ خیز مواد اور 400 ڈیٹونیٹرز منتقل کر رہا تھا۔