احتساب عدالت نے محمد نواز شریف، مریم نواز اور کیپٹن (ر)محمد صفدر کے خلاف دائر نیب ریفرنس کی سماعت پیر تک ملتوی کر دی

بدھ 25 اپریل 2018 23:10

احتساب عدالت نے محمد نواز شریف، مریم نواز اور کیپٹن (ر)محمد صفدر کے ..
اسلام آباد ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 25 اپریل2018ء) احتساب عدالت نے سابق وزیر اعظم محمد نواز شریف، ان کی صاحبزادی مریم نواز اور ممبر قومی اسمبلی کیپٹن (ر)محمد صفدر کے خلاف دائر نیب ریفرنس کی سماعت پیر تک ملتوی کر تے ہوئے تفتیشی افسر عمران ڈوگر کو طلب کر لیا ہے۔

(جاری ہے)

بدھ کو احتساب عدالت کے جج محمد بشیر نے سماعت کی تو اس موقع پر سابق وزیر اعظم محمد نواز شریف ، مریم نواز اور کیپٹن (ر)محمد صفدر عدالت میں پیش ہوئے۔ ساعت کے موقع وکیل صفائی خواجہ حارث نے استغاثہ کے گواہ نیب ڈائریکٹر ظاہر شاہ کے بیان پر جرح مکمل کی ۔عدالت نے تفتیشی آفسیر کو بیان قلم بند کرانے کے لئے طلب کرتے ہوئے سماعت 30اپریل تک ملتوی کر دی۔