پبی ،وزیر گڑھی میں بھا ئیوں کے در میان فائرنگ ،ایک بھا ئی جاںبحق ،دوسرا شد ید زخمی ہوگیا

بدھ 25 اپریل 2018 23:06

پبی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 25 اپریل2018ء) پبی کے علاقہ وزیر گڑھی میں بھا ئیوں کے در میان فائرنگ جس سے ایک بھا ئی جاں بحق اور دوسرا شد ید زخمی ہوا فائرنگ کی و جہ معلوم نہ ہو سکی ۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق تحصیل پبی کے علاقہ وزیر گڑھی میں بھا ئیوں جہانز یب اور اختر علی کے در میان فائرنگ ہو ئی جس سے دونوں بھا ئی شد ید زخمی ہو ئے جہا نزیب زخموں کی تاب نہ لا تے ہو ئے راستے میں جاں بحق ہوا اور اختر علی کو زخمی حالت میں ایل آرا یچ پشاور منتقل کیا جہاں پر ان کو طبی امداد دی جا رہی ہے دو نوں بھا ئیوں کے در میان فائرنگ کی وجو ہات تا حال معلوم نہ ہو سکیں۔