جی سی یو کی منہاس آرٹ گیلری میں نامور آرٹسٹوں کی پینٹنگز نمائش کا انعقاد

بدھ 25 اپریل 2018 23:02

لاہور۔25 اپریل(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 25 اپریل2018ء) گورنمنٹ کالج یونیورسٹی لاہور کی منہاس آرٹ گیلری میں نامور آرٹسٹ عبدالوہاب اور نذید احمد کی پینٹنگز نمائش کا انعقاد کیاگیا،نامور ِآرکیٹیکٹ نیئر علی دادا نے نمائش کا افتتاح کیا، اس موقع پر وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر حسن امیر شاہ،نامور پینٹرڈاکٹر اعجاز انور،جی سی یو رجسٹرار صبور احمد خان اور شعبہ فائن آرٹس کے چیئرپرسن عرفان اللہ بابر بھی موجود تھے،عبدالوہاب نے اس موقع پر مغل فنِ تعمیر کی 9سے زائد پینٹنگز نمائش کیلئے پیش کیںجبکہ نذیر احمد نے پاکستانی دیہاتی علاقوں کی خوبصورتی کو اپنی پینٹنگز میں نمایاں کیا، تقریب میں27پینٹنگز نمائش کیلئے پیش کی گئیں جبکہ یہ نمائش دو ہفتے تک جاری رہے گی۔

متعلقہ عنوان :