جوکووچ ناکام، رافیل نڈال بارسلونا اوپن ٹینس مینز سنگلز پری کوارٹر فائنل میں پہنچ گئے

بدھ 25 اپریل 2018 23:02

جوکووچ ناکام، رافیل نڈال بارسلونا اوپن ٹینس مینز سنگلز پری کوارٹر ..
بارسلونہ ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 25 اپریل2018ء) سٹار ہسپانوی کھلاڑی اور عالمی نمبر ایک رافیل نڈال بارسلونا اوپن ٹینس ٹورنامنٹ مینز سنگلز پری کوارٹرفائنل میں پہنچ گئے، نوویک جوکووچ پہلے رائونڈ میں اپ سیٹ شکست کے بعد ٹائٹل کی دوڑ سے باہر ہو گئے۔

(جاری ہے)

بارسلونا اوپن کے سلسلے میں گزشتہ روز کھیلے گئے مینز سنگلز لاسٹ 32 رائونڈ میچ میں نڈال نے عمدہ کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے ہم وطن کھلاڑی کاربالیس کو ہرا کر پری کوارٹرفائنل میں جگہ بنائی، سربین کھلاڑی اور سابق عالمی نمبر ایک جوکووچ کو کلیزن کے ہاتھوں 6-2، 1-6 اور 6-3 سے شکست کا سامنا کرنا پڑا۔

متعلقہ عنوان :