سرمایہ کاری کے لحاظ سے پاکستان بہترین ملک ہے، گورنر پنجاب

بدھ 25 اپریل 2018 22:56

سرمایہ کاری کے لحاظ سے پاکستان بہترین ملک ہے، گورنر پنجاب
قصور۔25 اپریل(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 25 اپریل2018ء) گورنر پنجاب محمد رفیق رجوانہ نے کہا ہے کہ اس وقت سرمایہ کاری کے لحاظ سے پاکستان ایک بہترین ملک ہے یہاں پر غیرملکی سرمایہ کاری کر کے بہترین منافع کما سکتے ہیں۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے دیناناتھ میں ایک غیرملکی فیکٹری لوٹے کولسن کی افتتاحی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا ۔

(جاری ہے)

انہوں نے لوٹے کولسن فیکٹری کی ا نتظامیہ کا شکریہ ادا کیا کہ انہوں نے سرمایہ کاری کے لئے پاکستان کا انتخاب کیا ہے ۔

گورنرپنجاب نے مزید کہا کہ ملک میں اب سیکورٹی کی صورتحال پہلے سے بہت بہتر ہے اور حکومت بیرونی سرمایہ کاروں کو انکی حفاظت کے لئے سیکورٹی بھی فراہم کرتی ہے ،بیرونی سرمایہ کاری سے ملک کی معاشی ترقی کے ساتھ ساتھ ملک میں روزگارکے مواقع بھی عوام کو میسر آتے ہیں۔اس موقع پر سپیکر پنجاب اسمبلی رانا محمد اقبال خاں ددیگر ارکان اسمبلی اورسیاسی شخصیات بھی موجود تھیں۔