سی آئی اے نی4 اشتہاری گرفتارکر لئے

بدھ 25 اپریل 2018 22:54

گوجرانوالہ۔25 اپریل(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 25 اپریل2018ء) ہلاکو گروہ سے تعلق رکھنے والے بھتہ خوری اور متعدد قتلوں میں ملوث 4مجرم اشتہاری سی آئی اے کے ہاتھوںگرفتار ہو گئے۔ ایک ملزم فیصل آباد جب کہ تین کو دوبئی سے گرفتار کیا گیا۔ گرفتار ملزمان میں ہلاکو کا والد بھی شامل ہے ،ہلاکو کا و الد دوبئی میں بیٹھ کر ہلاکو نیٹ ورک کو متحرک رکھے ہوئے تھا، دوبئی سے گرفتار مجرم اشتہاریوں کوپاکستان منتقل کرنے کے لئے پراسس مکمل کر لیا گیا۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق مجرمان اشتہاری کی گرفتاری کے لئے سٹی پولیس آفیسر اشفاق خان کے احکامات کے پیش نظر ضلع بھر میں کریک ڈاؤن جاری ہے ، انٹر پول اور وزارت داخلہ کی مدد سے بیرون ممالک مفرور مجرمان کی گرفتاری کے لئے خصوصی کاوشیں عمل میں لا ئی جا رہی ہیں ایس پی ڈویژنز کے ساتھ ساتھ ڈی ایس پی سی آئی اے عمران عباس چدھڑ کو بھی اس ضمن میں خصوصی ٹاسک دئیے گئے ہیں ،مجرمان اشتہاری کے خلاف جاری کریک ڈاؤن میں تھانہ سول لائن اور ماڈل ٹاؤن میں درج مقدمات قتل عرصہ نو سال سے مفرور لقمان عرف ہلاکو کا والد طارق سلیم سکنہ کچافتو منڈ ، تھانہ کوتوالی میں ڈکیتی کے دوران فائرنگ کر کے قتل کرنے کے مقدمہ میں ملوث فاروق سکنہ ریتانوالہ ،گکھڑمنڈی میں قتل کے مقدمہ میں مطلوب گوہر رمضان سکنہ امیر پارک اور تھانہ ماڈل ٹاؤن کی حدود میں دو بے گناہ افراد کو قتل کرنے والے مجرم اشتہاری علی عثمان سکنہ فیصل آباد کی گرفتاری ضلعی پولیس کے لئے چیلنج تھی جن کی گرفتاری کے لئے مقامی سطح پر تمام وسائل برؤ ئے کار لاتے ہوئے انٹر پول اور وزارت داخلہ سے بھی رابطہ کیا گیا ، ملزمان کی گرفتاری کے سلسلہ میں مختلف اوقات میں پولیس افسران پر خصوصی ٹیمیں تشکیل دیں گئیں ،بالآخر مجرمان کی دوبئی میں موجودگی کاانکشاف ہونے پر سٹی پولیس آفیسر اشفاق خان نے ڈی ایس پی سی آئی اے عمران عباس چدھڑ اور ان کی ٹیم کو ان کی گرفتاری کا ٹاسک دیا ، سی پی او کی نگرانی میں قومی سطح پر مجرمان کی گرفتاری کے لئے خصوصی کاوشیں کی گئیں اور ا نہیں دوبئی میں گرفتار کروایا گیا ،مجرمان کی پاکستان منتقلی کے لئے بھی پراسس مکمل کر لیا گیا ہے اور ا نہیں بہت جلد واپس پاکستان لا یا جا کر ان کے خلاف درج مقدمات کی روشنی میں مجاز عدالت سے سزا دلوائی جائے گی۔