Live Updates

ایس ایس پی تشددکیس :عمران خان کی عدالت میں پیش نہ ہونی پر بریت کی درخواست پر فیصلہ 4 مئی تک موخر

بدھ 25 اپریل 2018 22:53

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 25 اپریل2018ء) ایس ایس پی تشددکیس میں چئیرمین تحریک انصاف عمران خان کی عدالت میں پیش نہ ہونی پر بریت کی درخواست پر فیصلہ 4 مئی تک موخر کر دیا گیا۔ اسلام آباد کی انسداد دہشت گردی کی عدالت میں پی ٹی وی، پارلیمنٹ حملہ اور ایس ایس پی تشدد کیس کی سماعت ہوئی، ایس ایس پی تشدد کیس میں عدالت نی چئیرمین تحریک انصاف عمران خان کو طلب کرتی ہوئی کہا کہ ملزم کی موجودگی میں بریت کی درخواست پر فیصلہ سنایا جائی گا۔

(جاری ہے)

اس موقع پر عمران خان کی وکیل نی پی ٹی وی، پارلیمنٹ حملہ اور ایس ایس پی تشدد کیس میں عدالت میں حاضری سی استثنیٰ کی درخواست دائر کرتی ہوئی کہا کہ عمران خان ایس ایس پی تشدد کیس میں بریت کی درخواست پر فیصلی کی وقت موجود نہیں ہو سکتے۔ عدالت نی چئیرمین تحریک انصاف کی حاضری سی استثنیٰ کی درخواست منظور کرتی ہوئی کہا کہ عمران خان کی بریت کی درخواست پر فیصلہ 4 مئی کو سنایا جائی گا تاہم اگر 4 مئی کو عمران خان نہ آئی تو وارنٹ گرفتاری جاری کریں گے۔ عدالت نی پی ٹی وی، پارلیمنٹ حملہ کیس کی سماعت بھی 24 مئی تک ملتوی کردی۔۔۔۔
Live پاکستان تحریک انصاف سے متعلق تازہ ترین معلومات