بوڑھے شخص نے ہسپتال جانے کے لیے ٹیکسی کی بجائے پولیس کو فون کر دیا
اور پولیس نے انہیں ہسپتال پہنچا بھی دیا
امین اکبر بدھ 25 اپریل 2018 20:53
مونٹورسویل، پنسلوینا سے تعلق رکھنے والے بوڑھے شخص کو پولیس نے ہسپتال میں داخل ان کی بیوی سے ملوا دیا۔ ان بوڑھے شخص کو ہسپتال میں داخل اپنی بیوی تک پہنچنے کے لیے کوئی رستہ سمجھ نہ آیا تو انہوں نے مدد کے لیے پولیس کو فون کر دیا۔
مونٹورسویل پولیس چیف جیف گیورینا نے بتایا کہ 84 سالہ شخص کی اسی عمر کی بیوی کو ہنگامی طور پر ایمبولینس میں ہسپتال لے جایا گیا۔
مایوس بوڑھے شخص نے جب پولیس کے ہنگامی نمبروں پر فون کیا تو پولیس چیف بھی موقع پر موجود تھے۔
(جاری ہے)
بوڑھے نے جیف کو بتایا کہ وہ گاڑی نہیں چلا سکتے اور نہ ہی علاقےمیں ان کا کوئی رشتے دار ہے۔ جیف نے انہیں پیٹرولنگ کار کا موبائل نمبر دے دیا اور انہیں کہا کہ جب ہسپتال جانے کے لیے تیار ہو جائیں تو پیٹرولنگ کار کو فون کر دیں۔ چند گھنٹوں کے بعد ڈپٹی چیف جیسن بنٹلی کو اُن کی کال موصول ہوئی ، جیسن نے بوڑھے شخص کو گھر سے لیا اور بحفاظت اُن کے بیوی کے پاس ولیمز پورٹ کے ہسپتال پہنچا دیا۔
پولیس چیف کا کہنا ہے کہ یہ چھوٹا سا ٹاؤن ہے، اس لیے آپ جب مدد کر سکیں تو ہر کسی کی مدد کی کوشش کرتے ہیں۔
مزید عجیب و غریب خبریں
-
ہتھیائی رقم ہڑپ کرنے کیلئے اپنے اغواء اور قتل کا ڈرامہ رچانے والا شخص پکڑا گیا
-
ویتنام،مریض کے پیٹ سے زندہ مچھلی برآمد
-
امریکہ، چوہوں کا پولیس ہیڈ کوارٹر پردھاوا، بھنگ کھانے کے عادی ہوگئے
-
آسٹریلیا، گالف گیم کے دوران کینگروز کے بڑے جھنڈ نے دھاوا بول دیا
-
جرمن باشندے نے کورونا ویکسین 217 بارلی
-
ایلون مسک پیچھے رہ گئے‘ ایمازون کے بانی جیف بیزوز دنیا کے امیر ترین شخص قرار
-
کھلونا گاڑی کی تیز رفتاری کا عالمی ریکارڈ قائم
-
وصیت کے مطابق تدفین سے قبل پروفیسر کی لاش کا اردن یونیورسٹی کا طواف
-
دبئی ایئرپورٹ پر کاسمیٹک سرجری والے مسافروں کو روکا جانے لگا
-
دنیا کے سب سے بڑے ڈینٹل ہسپتال کا ورلڈ ریکارڈ سعودی عرب کے نام
-
سعودی عرب میں بنی جدید ترین سکیورٹی کار نمائش کیلئے پیش
-
ہالی ووڈ لیجنڈ رابرٹ ڈی نیرو کے 80 سال کی عمر میں باپ بننے کی تصدیق
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.