فاٹا میں صحت اورتعلیم کے شعبوں کوترجیح دی جارہی ہے،گورنرخیبرپختونخوا

بدھ 25 اپریل 2018 22:49

فاٹا میں صحت اورتعلیم کے شعبوں کوترجیح دی جارہی ہے،گورنرخیبرپختونخوا
پشاور۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 25 اپریل2018ء) گورنرخیبرپختونخوا انجینئراقبال ظفرجھگڑا نے کہاہے کہ فاٹامیں اصلاحات کاعمل جاری ہے جبکہ سالانہ ترقیاتی پروگرام کے تحت قبائلی علاقوں میں اربوں روپے کے ترقیاتی منصوبو ں پر بھی کام جاری ہے فاٹا میں صحت اورتعلیم کے شعبوں کوترجیح دی جارہی ہے۔ ان خیالات کا اظہارانہوں نے بدھ کے روز گورنرہاؤس پشاورمیں وزیرمملکت برائے سیفران غالب خان ایڈووکیٹ کی سربراہی میں فاٹاکے اراکین پارلیمنٹ الحاج شاہ جی گل آفریدی، قیصر جمال اورساجدحسین طوری پرمشتمل ایک وفدسے ملاقات کے دوران کیا۔

(جاری ہے)

سیکرٹری منصوبہ بندی وترقیات فاٹا، پرنسپل سیکرٹری برائے گورنرمنیراعظم اوردیگرمتعلقہ حکام بھی اس موقع پر موجود تھے۔ ملاقات میں قبائلی عوام کی فلاح وبہبودکے حوالے سے مختلف اموپر تفصیلی تبادلہ خیال کیاگیا۔گورنرنے کہاکہ حکومت فاٹا کے عوام کو بنیادی ضروریات زندگی کی سہولیات کی فراہمی کیلئے ٹھوس اقدامات اٹھارہی ہے اور قبائلی ٹی ڈی پیز کی واپسی کے بعد فاٹا میں انفراسٹرکچرکی بحالی سمیت دیگر ترقیاتی منصوبے جاری ہیں ۔ انہوں نے کہاکہ فاٹا اصلاحات کے نتیجے میں دس سالہ ترقیاتی پروگرام کے تحت ایک ہزارارب روپے کے ترقیاتی منصوبے مکمل کئے جائیں گے۔

متعلقہ عنوان :