خیبر پختونخوا پولیس دہشت گردی کیخلاف جنگ میں سخت ترین مراحل سے گزر کر سرخرو ہوئی ہے،آئی جی پی صلاح الدین خان محسود
بدھ 25 اپریل 2018 22:39
(جاری ہے)
پولیس سربراہ نے کہا کہ تاجر برادری کا شمار قانون پر عمل درآمد کرنے والے طبقوں میں سے ہوتا ہے۔
یہی وجہ ہے کہ انہیں اپنی کاروباری سرگرمیاں خوشگوار فضا میں جاری رکھنے کے لیے ہر ممکن کوشش کی جاتی ہے اور یقین دلایا کہ صوبہ بھر بالخصوص پشاور میں امن و آمان اور تجارتی سرگرمیوں کے فروغ کے لیے کسی بھی قربانی سے دریغ نہیں کیا جائیگا۔انہوں نے کہا کہ ایک مثالی معاشرے کے قیام کے لیے تمام افراد پر بھاری ذمہ داری عائد ہوتی ہے۔ آئی جی پی نے کہا کہ پولیس کو اپنی ذمہ داریوں کا پورا پورا احساس ہے۔ ہم نے صوبے سے ہر قسم کی دہشت گردی اور دیگر جرائم کا قلع قمع کر نے کا تہیہ کر رکھا ہے اور جرائم پیشہ افراد کے خلاف جنگ ہر قیمت پر جاری رہیگی۔ اسمیں ہمیں بہت سی کامیابیاں حاصل ہوئی ہیں اور انشاء اللہ آئندہ بھی سرخرو ہونگے۔ 8500 مختلف مقامات پر سیف سٹی پراجیکٹ کے تحت سی سی ٹی وی کیمرے نصب کئے جائیں گے جس سے جرائم کی نشاندہی میں کافی مدد ملے گی جبکہ سٹی پٹرول نے قلیل عرصے میں 5500 کیسز وقوعہ پذیر ہونے سے قبل حل کئے۔انہوں نے کہا کہ پولیس فورس میں کوئی سیاسی مداخلت نہیں ہو رہی ہے۔ اچھے کردار کے حامل افسران کے تعیناتی کو ترجیح دی جائے گی۔ تشدد اور کرپشن میں ملوث عملے کے خلاف سخت کاروائی عمل میں لائی جائیگی۔قبل ازیں وفد کے ارکان نے تاجربرادری کو درپیش مسائل و مشکلات سے آئی جی پی کو آگاہ کیا ۔ انہوں نے پشاور میں مختلف جگہوں پر سی سی ٹی وی کیمرے نصب کرنے ، بڑھتی ہوئی ٹریفک اور دیگر مسائل کے حل کے لیے کئی ایک تجاویز بھی پیش کیں۔ انہوں نے دہشت گردی کے خلاف جنگ میں فورس کی قربانیوںکو زبردست الفاظ میں خراج تحسین بھی پیش کیا اور آئی جی پی کی قیادت اور صلاحیتوں پر بھر پور اعتماد کا اظہار کرتے ہوئے امن و آمان کے قیام کے لیے اپنی ہر ممکن تعاون کا یقین بھی دلایا۔وفد کے ارکان نے مزید کہا کہ صوبہ میں امن وامان کے پرسکون ماحول اس بات کی غمازی کرتا ہے کہ سرشام بند ہونے والے بازاروں کی رات گئے تک رونقیں بحال ہوئیں۔ خواتین نے واک کرنا شروع کردیا اور بی آر ٹی رش ہونے کے باوجود ریسٹورنٹ /ہوٹلز میں بیٹھنے کی جگہ مشکل سے ملنے لگی ہیں۔سرحد چیمبر آف کامرس کے صدر نے کہا کہ ہم بھی آئی جی پی کی قائدانہ صلاحیتوں کو سیلوٹ پیش کرتے ہیں۔بلا شبہ ہمیں خیبر پختونخوا پولیس پر فخر ہے کیونکہ پاکستان کے دیگر صوبوں اور باہر ممالک میں خیبر پختونخوا پولیس کی مثالیں دی جاتی ہیں۔ انہوں نے اس موقع پر آئی جی پی کو سرحدچیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹریزآنے کی دعوت بھی دی جسے آئی جی پی نے شکریے کیساتھ قبول کیا۔آئی جی پی نے تاجر برادری کا قانون نافذ کرنے والے اداروں کیساتھ تعاون کرنے کے جذبے کی تعریف کی اور ان کے تجاویزکا خیر مقدم کرتے ہوئے ان پر عمل درآمد کے لیے علیحدہ اجلاس بلانے کا یقین بھی دلایا۔سرحد چیمبر آف کامرس کے وفد نے آئی جی پی خیبر پختونخوا کو اعزازی شیلڈ پیش کی۔مزید قومی خبریں
-
بین الاقوامی مالیاتی فنڈ کے ساتھ نئے پروگرام کیلئے مئی تک خدوخال پراتفاق رائے کی امید ہے، بین الاقوامی ڈیٹ مارکیٹ میں واپسی کیلئے پاکستان نے ریٹنگ کی بین الاقوامی ایجنسیوں کے ساتھ بات چیت شروع ..
-
سپریم کورٹ نے جاسوسی کے مبینہ ملزم محمد دین کی درخواست ضمانت خارج کردی
-
بانی پی ٹی آئی کی تین مقدمات میں عبوری ضمانت میں توسیع
-
رمضان شوگر مل کیس: حمزہ شہباز کی ایک روزہ حاضری معافی کی درخواست منظور
-
چیف جسٹس پاکستان سانحہ ماڈل ٹاؤن کے شہدا کے ورثا کو انصاف دلوائیں : خرم نوازگنڈاپور
-
نوازشریف کے دیرینہ ساتھی مرزا آصف بیگ انتقال کرگئے
-
اوکاڑہ گھریلو ملازمہ مبینہ زیادتی کے بعد قتل
-
عوام بے خوابی سے بچنے کیلئے چائے کا بائیکاٹ کریں،عبد الرحیم جانو
-
لانڈھی دھماکا، وزیر ِداخلہ سندھ کا پولیس کیلئے انعام و اسناد کا اعلان
-
لانڈھی دھماکے کا زخمی دم توڑ گیا، دوسرا وینٹی لیٹر پر منتقل
-
لاہور : تین سرکاری ہسپتالوں کیلئے اربوں روپے کا بجٹ جاری
-
پرائیویٹ اسکیم کے تحت حجاج اکرام کی بکنگ تاحال جاری ہے ختم نہیں ہوئی،طاہر محمود اشرفی
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.