پشاور، ملک میں آباد پختون قوم کی آواز کو موثر بنانے کیلئے قومی وطن پارٹی ہر فورم پر جدوجہد کرے گی، آفتاب احمد خان شیرپاؤ
فاٹا کا خیبر پختونخوا کیساتھ مکمل انضمام تک چین سے نہیں بیٹھے گی،فاٹا کے علاقوں کا باقی پختون آباد علاقوں کے ساتھ انضمام ہی سے ان کی آواز کو موثر بناکر ان کے باہمی اتحاد کو مضبوط بنایا جا سکتا ہے،چیئرمین قومی وطن پارٹی
بدھ 25 اپریل 2018 22:37
(جاری ہے)
آفتاب شیرپائو نے کہا کہ گزشتہ الیکشن کی طرح اس سال بھی قومی وطن پارٹی صوبہ بلوچستان سے انتخابات2018میں بھرپور حصہ لے گی اورصوبہ کے بیشتر حلقوں پر اپنے نمائندے کھڑا کرے گی۔
انھوں نے کہا کہ مستقبل قریب میں صوبہ بلوچستان میں پارٹی کی جانب سے جاری سرگرمیاں مزید بڑھا ئے جائیں گی اورانتخابات کیلئے بھرپور تیاریاں شروع کی جائیں گی تاکہ یہاں کے عوام تک بروقت پارٹی منشور اور پروگرام پہنچایا جا سکے۔انھوں نے کہا کہ صوبہ بلوچستان ملک کا سب سے بڑا صوبہ ہے جو وافر مقدار میں قدرتی وسائل سے مالا مال ہیں ۔انھوں نے کہا کہ افسوس کی بات ہے کہ بلوچستان کے وسائل سے مرکز کوایک بہت بڑا حصہ مل رہا ہے لیکن خود یہاں کے عوام محرومیوں اور پریشانیوں کا شکار ہیں۔انھوں نے کہا کہ قومی وطن پارٹی نے شروع دن سے تمام صوبوں کو ان کے برابر حصہ دینے کیلئے جدوجہد کی ہے اوروہ ہر پلیٹ فارم پر ان کے حقوق کی بات کرے گی۔انھوں نے بلوچستان دھماکوں میں جاں بحق افراد کی مغفرت اورزخمیوں کی جلد صحتیابی کیلئے دعاکرتے ہوئے کہا کہ صوبہ بلوچستان میں جاری دہشت گردی اور امن و امان کے مسئلے یہاں کے عوام کو مشکلات سے دوچار کیا ہے جس میں معصوم اور قیمتی جانوں کا بے تحاشہ ضیاع ہو رہا ہے۔انھوں نے مطالبہ کیا کہ بلوچستان میں دہشت گردی کی روک تھام کیلئے موثر اقدامات اٹھائے جائیں اور یہاں کے عوام کی بہتری کیلئے بلوچستان کے وسائل میں ان کو بھرپور حصہ دے کر ان کی مایوسیوں اور شکایات کا ازالہ کیا جائے۔انھوں نے کہا کہ پختون تب تک ترقی نہیں کرسکتے جب تک ان میں یکجہتی ،اتفاق اور اتحاد کا شعور اجاگر نہیں ہوتا۔انھوں نے کہا کہ اب وقت آگیا ہے کہ پختون اپنے ووٹ کا صحیح استعمال کرتے ہوئے اپنے لئے مخلص اور دوراندیش قیادت کا انتخاب کرے جو ان کو موجودہ بحرانوں،پریشانیوں اور مایوسیوں کے اندھیروں سے نکال کر ترقی کی راہ پر گامزن کرے۔انھوں نے کہا کہ قومی وطن پارٹی جب بھی اقتدار میں رہی ہے انھوں نے غریب عوام باالخصوص پختونوں کے حقوق کیلئے صحیح معنوں میں کردار اداکیا ہے اور وہ آنے والے انتخابات میں کامیابی کے بعد بھی ان کی بہتری کیلئے جدوجہد کرتی رہے گی۔اس موقع پر قومی وطن پارٹی بلوچستان کے چیئرمین سمیع اللہ لونی،امان بازئی،جلیل مردانزئی ،عبیداللہ مندوخیل اور دیگر نے بھی خطاب کیا۔مزید اہم خبریں
-
دنیا بھر میں خود پسند حکمرانوں والی ریاستوں کی تعداد جمہوریتوں سے زیادہ
-
جرمنی انسانی حقوق کی صورتحال میں بہتری لائے، یورپی کونسل
-
پنجاب حکومت کا طلباء کو الیکٹرک بائیک کے ساتھ پٹرول بائیک بھی دینے کا فیصلہ
-
محمد نواز شریف کیخلاف توشہ خانہ گاڑیوں کے کیس میں نیب نے تفتیش کی روشنی میں رپورٹ جمع کروانے کے لیے مہلت مانگ لی
-
چودھری پرویز الٰہی کے کاغذات نامزدگی روکنے کے معاملے پر متعلقہ تحریری حکم نامہ جاری
-
لانگ مارچ کے دوران توڑ پھوڑ کے 2 مقدمات میں بانی پی ٹی آئی بری
-
بجلی 5روپے فی یونٹ مہنگی ہونے کا امکان
-
نواز شریف کی سعودی عرب اور پھر لندن روانگی کا امکان
-
شاہد خاقان عباسی و دیگر ملزمان کیخلاف ایل این جی ریفرنس کی سماعت بغیر کارروائی 23 اپریل تک ملتوی
-
وزیراعظم محمد شہباز شریف سے پاکستان میں کویت کے سفیر کی ملاقات
-
وزیراعظم محمد شہباز شریف سے جیولن تھرو اتھلیٹ ارشد ندیم کی ملاقات، وزیراعظم کی طرف سے ارشدندیم کیلئے 25 لاکھ روپے انعام کا اعلان
-
سپریم کورٹ نے جعلی ڈگر پر نااہلی کیخلاف نظرثانی درخواست پر سابق ایم پی اے ثمینہ خاور حیات کی نااہلی ختم کر دی
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.