نیشنل پریس کلب کے باہر یوتھ تنظیمات اور طلباء تنظیموں کی جانب سے اعلیٰ تعلیمی شعبہ کی بہتری سمیت دیگر مطالبات کے حق میں مظاہرہ
وزیر اعظم ایچ ای سی کے چیئرمین کی تعیناتی میرٹ پر یقینی بنائیں ،متنازعہ امید واروں کو تعیناتی کے عمل سے دور رکھیں نیب زدہ اور متنازعہ امید واروں کو تعیناتی کے عمل سے باہر رکھا جائے ،چیف جسٹس آف پاکستان نئے چیئرمین ایچ ای سی کی تعیناتی پر بھی از خود نوٹس لیں ، مقررین کا خطاب
بدھ 25 اپریل 2018 22:37
(جاری ہے)
مظاہرین سے خطاب کرتے ہوئے مقررین نے کہا کہ 2018کا سال اعلیٰ تعلیمی شعبہ میں اہم تعیناتیوں کے حوالے سے نہات اہمیت کا حامل ہے کیونکہ اسی سال ایچ ای سی چیئرمین سمیت قائد اعظم یونیورسٹی اسلام آباد، انٹرنیشنل اسلامک یونیورسٹی اسلام آباد ،علامہ اقبال اوپن یونورسٹی ،نیشنل کالج آف آرٹس ودیگر اہم تعلیمی اداروں کے سربراہان کی تعیناتی عمل میں لائی جائے گی ،مظاہرین نے مطالبہ کیاکہ اعلیٰ تعلیمی شعبہ میں کی جانے والی تقرریوں میں ایسے امید واروں سے اجتناب کیا جائے جن کی انکوائریاں اور کیس نیب یا مختلف عدالتوں میں زیرسماعت ہوں ، جبکہ مدت ملازمت میں توسیع کی حوصلہ شکنی کی جائے ،تعیناتی کے عمل کے دوران متعلقہ منسٹری کے افسران کی مداخلت بند کی جائے جیسا کہ ایچ ای سی کے سر براہ کی تقرری میں وفاقی وزارت تعلیم و تبیت کے چند افسران تا حال اثر انداز ہونے کی کوششیں کر رہے ہیں جس کی وجہ سے اس اہم عہدے کے لئے سربراہ کے چناؤ کے عمل کی شفافیت پر تحفظات کا اظہار کیا گیا ہے۔
مظاہرین نے چیف جسٹس آف پاکستان سے اپیل کی کہ وہ اعلیٰ تعلیمی شعبہ میں ہونے والی بے ضابگیوں اور میرٹ کے بر عکس تعیناتیوں کا از خود نوٹس لیں جبکہ وزیر اعظم پاکستان کو بطور کنٹرولنگ اتھارٹی ایچ ای سی اپیل کی گئی کہ وہ ایچ ای سی کے چیئرمین کی تعیناتی میرٹ پر یقینی بنائیں اور متنازعہ امید واروں کو تعیناتی کے عمل سے دور رکھیں۔مزید قومی خبریں
-
اچھی تربیت اور تعلیم زندگی میں کامیابی کے لئے لازم و ملزوم ہیں،گورنر پنجاب
-
محمود خان اچکزئی کے وارنٹ گرفتاری جاری
-
علی امین گنڈا پور وفاق پر قبضہ کر کے انتشار پھیلانا چاہتے ہیں: سپیکر پنجاب اسمبلی
-
وزیراعلی خیبر پختوانخواہ کی اسلام آباد پر دھاوے کی دھمکی نہایت سنگین معاملہ ہی: سعد رفیق
-
وفاقی وزیرعطا تارڑنے اعجاز احمد حفیظ کو اپنا کوارڈینیٹر مقرر کردیا
-
کراچی کے تمام اضلاع میں بیک وقت تجاوزات کے خلاف مہم شروع کردی ہے ،بیرسٹر مرتضیٰ وہاب
-
ڈاکٹر طاہر القادری کامیاں زاہد اسلام کی والدہ کے انتقال پر افسوس کا اظہار
-
مشرق وسطی میں حالات مزید خراب ہوئے تو تیل مہنگا ہوسکتا ہے،ورلڈ بینک نے خبردار کر دیا
-
پنجاب میں ایئرایمبولینس سروس کے دائرہ کارکوبتدریج وسعت دی جائیگی‘ مریم نوازشریف
-
مہنگی مرغی، حکومت کا چوزے کی برآمد پرپابندی عائد کرنے کا فیصلہ
-
نیپرا کی ڈسکوز کے مارچ کے ماہانہ ایف سی اےکے حوالے سےعوامی سماعت مکمل
-
راولپنڈی پولیس کی جرائم پیشہ عناصر کے خلاف کارروائیاں،اشتہاریوں سمیت 12ملزمان گرفتار
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.