آصف زرداری اور بلاول کا پیپلز پارٹی لاہور کے دیرینہ کارکن کی وفات پر رنج وغم کا ..
تازہ ترین : 1

آصف زرداری اور بلاول کا پیپلز پارٹی لاہور کے دیرینہ کارکن کی وفات پر رنج وغم کا اظہار

آصف زرداری اور بلاول کا پیپلز پارٹی لاہور کے دیرینہ کارکن کی وفات پر ..
اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 25 اپریل2018ء) سابق صدرپاکستان اور پاکستان پیپلزپارٹی پارلیمنٹیرین کے صدر آصف علی زرداری اور چیئرمین پاکستان پیپلزپارٹی بلاول بھٹو زرداری نے پاکستان پیپلزپارٹی لاہور کے دیرینہ کارکن صوفی تسلیم کی وفات پر شدید رنج و غم کا اظہار کیا ہے۔ اپنے الگ الگ تعزیتی پیغام میں انہوں نے کہا ہے کہ صوفی تسلیم کی پارٹی کے لئے خدمات طویل عرصے تک یاد رکھی جائیں گی۔ صوفی تسلیم جیسے کارکن پارٹی کا اثاثہ ہوتے ہیں اور پارٹی انہیں کبھی نہیں بھولے گی۔ انہوںنے کہا کہ بھٹو خاندان اور پارٹی ان کے لواحقین کے کے دکھ میں برابر کی شریک ہے۔ انہوں نے مرحوم کی مغفرت اور ان کے خاندان کے لئے صبر جمیل کی دعا بھی کی۔ ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔طارق

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

وقت اشاعت : 25/04/2018 - 22:18:19

اس خبر پر آپ کی رائے‎