Live Updates

ووٹ سے پہلے ووٹر کا احترام لاز م ہے،شبیر اکرم چیمہ

عمران خان کا دو نہیں ایک پاکستان کا نعرہ عوام دوستی کا نظریہ ہے،رہنما تحریک انصاف

بدھ 25 اپریل 2018 22:12

وزیرآباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 25 اپریل2018ء) وزیرآباد کے حلقہ پی پی 51سے پی ٹی آئی کے ٹکٹ امیدوار شبیر اکرم چیمہ نے کہا ہے کہ ووٹ سے پہلے ووٹر کا احترام لاز م ہے۔موقع ملا تو وزیرآباد کے سیاسی خلا کو پُر کرینگے۔ 2013 میں مخصوص کلاس نے موجودہ ایم این اے کو وزیرآباد پر مسلط کیا۔عمران خان کا دو نہیں ایک پاکستان کا نعرہ عوام دوستی کا نظریہ ہے۔

(ن) لیگ کے امیدواروں کو 2018کا الیکشن خود لڑنا ہوگا۔پی ٹی آئی نے ان کو شناخت اور عزت دی ۔ وہ حامد ناصر چٹھہ اور محمد احمد چٹھہ کے ساتھی تھے اور آئندہ بھی رہینگے جس کا ٹکٹ سے کوئی تعلق نہیں ہے۔وہ ممبر سازی مہم کے دوران مین بازار میں کاشف ہاشمی،شاہدخان اور دیگر ساتھیوںسے ملاقات کے بعد اخبار نویسوں سے بات چیت کر رہے تھے۔

(جاری ہے)

شبیر اکرم چیمہ نے کہا کہ 2008کے الیکشن میں تبدیلی آنا تھی اس لئے لوگوں نے موجودہ ایم این اے کو منتخب کیا جو عوام کے اعتماد پر پورا اترے نہ وزیرآباد میں سیاسی خلاء کو پر کر سکے۔

بعد میں مخصوص کلاس نے موجودہ ایم این اے کو وزیرآباد پر مسلط کیا لیکن وہ وزیرآباد کو وہ مقام نہ دلا سکے جو ان سے پہلے موجود تھا۔انہوں نے کہاکہ پی ٹی آئی نے ان (شبیر اکرم)کو شناخت دی اور عوام کے دلوں تک پہنچا دیا۔اب ضلع بھر میں انہیں سیاسی ورکر کے طور پر جاناجاتا ہے۔وہ پہلے بھی حامد ناصر چٹھہ اور محمد احمد چٹھہ کے ساتھ تھے اور آئندہ بھی رہینگے۔

ٹکٹ ملے نہ ملے وہ پی ٹی آئی کے ورکر کے طور پر کام کرتے رہینگے اور جو سیاسی مقام حاصل کر چکے ہیں اسے ضائع نہیںہونے دینگے۔انہوں نے کہا کہ اگر موقع ملا تو وہ وزیرآباد میں پائے جانے والے سیاسی خلاء کو پر کرنے کی بھر پور کوشش کرینگے اور وزیرآباد کا مقام واپس لائینگے۔انہوں نے کہا کہ ووٹ کی عزت اپنی جگہ لیکن اس سے پہلے عوام کا بحیثیت ووٹراحترام لاز م ہے۔

ووٹر کی عزت ہو گی تو ووٹ کی خود بخود ہو گی۔انہوں نے کہا کہ یہ ووٹ کی عزت نہیں کہ ان سے وعدہ خلافی کی جائے اور معذرت بھی نہ کی جائے۔ووٹر کی عزت یہ ہے کہ ان کے مسائل حل کئے جائیں اور انہیں تمام بنیادی سہولتیں دی جائیں۔عوام یا ووٹر کی عزت سب سے افضل ہے جو جمہوریت کی بنیاد ہے نہ کہ ووٹ لے کر ممبران بے لگام ہو جائیں۔انہوںنے کہا کہ عمرا ن خان کی سیاست کا بنیادی نکتہ یہ ہے کہ ملک میں امیر اور غریب کے لئے یکساں نظام ہو ۔

پاکستان کو امیر اور غریب میں تقسیم نہیں کیا جا سکتااس لئے دو نہیں ایک پاکستان بنانا ہے۔انہوں نے کہا کہ (ن) لیگ کے امیدواروں کو اب اپنا الیکشن خود لڑنا ہو گا۔انکو ووٹ دلوانے کے لئے کوئی نہیں آئے گااور صرف عوام کے ووٹ پر انحصار کرنا ہوگا۔قبل ازیں انہوں نے ممبران کو پارٹی کے رنگوں والی چادریں پہنائیںاور پارٹی کے لئے کام کرنے کی ہدائت کی۔
Live پاکستان تحریک انصاف سے متعلق تازہ ترین معلومات