سپریم کورٹ کے احکامات کی تعمیل میں عطائیوں کے خلاف کارروائی جاری

پنجاب ہیلتھ کیئر کمیشن نے 151اڈے سربمہرکر دیے،نو کے خلاف ایف آئی آر درج

بدھ 25 اپریل 2018 22:07

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 25 اپریل2018ء) سپریم کورٹ کے احکاما ت کی تعمیل میں پنجاب بھر میں جاری کارروائی کے دوران گزشتہ دو روزمیںپنجاب ہیلتھ کیئر کمیشن نے مختلف اضلاع میں151عطائیوں کے ا ڈے بند کر دیے جبکہ آٹھ لیبارٹری اور ایک میڈیکل سٹور مالکان کے خلاف ایف آئی آربھی درج کروا دیں۔ تفصیلات کے مطابق کمیشن کی ٹیمیں 13 اضلاع میں انتظامیہ اور پولیس کے ساتھ مل کر کارروائی کررہی ہیں اوران ٹیموں نے ٹوبہ ٹیک سنگھ،شیخوپورہ،حافظ آباد،ملتان،بہاولپور،ننکانہ صاحب، سیالکوٹ، ساہیوال، پاکپتن، منڈی بہائوالدین،بھکر، روالپنڈی اورلاہورکے مختلف علاقوں میں گزشتہ دو روز میں 355 جگہوںپرچھاپے مارے۔

ان میں سے 151پر عطائی کام کرتے ہوئے پائے گئے،جن کے اڈوں کو سربمہر کردیا گیا ہے۔

(جاری ہے)

مزیدبرآں355میں سی78 عطائیوں نے اپنے کاروبار چھوڑ دیے ہیں۔کمیشن نے سیا لکوٹ کے تین ،پاکپتن اور بہا ولپورکے دودو اور ٹوبہ ٹیک سنگھ کے ایک میڈیکل سٹورکے مالک جبکہ ننکانہ صاحب کے ایک لیبارٹری مالک کے خلاف ایف آئی آر بھی درج کروا دی گئی ہے۔ یاد رہے کہ پنجاب ہیلتھ کیئر کمیشن نے سپریم کورٹ کے احکامات کی تعمیل میں عطائیوں کے خلاف جاری کارروائی میںکل 1,693 علاج گاہوں پر چھاپے مارے اور ان میں سے 669عطائیوں کے اڈوں کو بند کر دیاہے۔دوسری جانب 221نے عطائیوں نے دوسرے کاروبار شروع کردیئے ہیں۔