توانائی بحران کے خاتمے کے لیے ضروری ہے کہ دلاسوں کی بجائے حکمران سنجیدگی کامظاہرہ کریں۔

حیات آباد ، لیبر کالونی اور ملحقہ علاقوں میں سو فیصد بلز جمع کرانے کے باوجود غیر اعلانیہ لوڈشیڈنگ نے عوام کی زندگی اجیر ن کر رکھی ہے۔ عیتق الرحمن

بدھ 25 اپریل 2018 22:07

پشاور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 25 اپریل2018ء) جنر ل سیکرٹری جماعت اسلامی ضلع پشاور عتیق الرحمن نے کہاہے کہ محکمہ پانی و بجلی کے پالیسی کے مطابق جہاں پر سو فیصد بجلی بلز جمع کیے جاتے ہیں وہاں پر لوڈشیڈنگ نہیں ہوگی لیکن حیات آباد ، لیبر کالونی اور ملحقہ علاقوں میں سو فیصد بلز جمع کرانے کے باوجود غیر اعلانیہ لوڈشیڈنگ نے عوام کی زندگی اجیر ن کر رکھی ہے اور گھنٹوں لوڈشیڈنگ کی جارہی ہے ۔

توانائی بحران کے خاتمے کے لیے ضروری ہے کہ دلاسوں کی بجائے حکمران سنجیدگی کامظاہرہ کریں۔اذیت ناک لوڈشیڈنگ سے نجات دلائی جائے ۔حکومت نوٹس لیں۔

(جاری ہے)

انہوںنے کہاکہ گرمی میں اضافے کے ساتھ ہی غیر اعلانیہ لوڈشیڈنگ میں اضافہ ہوتاجارہا ہے۔ہر سال جیسے ہی موسم گرماشروع ہوتاہے لوڈشیڈنگ کا عذاب عوام کے سامنے کھڑاہوتاہے۔جب تک کمیشن مافیا ملک پر مسلط ہے لوڈشیڈنگ کاخاتمہ ممکن نہیں۔

بجلی بحران اور دیگر مسائل کے حل کے لیے عوام آئندہ انتخابات میں ایم ایم اے کو ووٹ دے کر کامیاب کرائیں تاکہ ملک کو حقیقی معنوں میں خوشحالی اور ترقی کی جانب گامزن کیاجاسکے۔انہوںنے کہاکہ حیات آباد اور لیبر کالونی میںبجلی چوری بالکل زیرو ہے اورسو فی صد بجلی بلز جمع کیے جاتے ہیں ۔لوڈشیڈنگ کا خاتمہ کیا جائے ۔