صوبے کے اہم شخصیات کو سیکورٹی دینے کے لئے ڈسٹرکٹ انٹیلی جنس کمیٹی کااجلاس کل طلب

بدھ 25 اپریل 2018 22:03

پشاور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 25 اپریل2018ء) صوبے کے اہم شخصیات کو سیکورٹی دینے کے لئے ڈسٹرکٹ انٹیلی جنس کمیٹی کااجلاس کل طلب کیا گیا ہے چیف جسٹس آف پاکستان نے اہم شخصیات کو سیکورٹی واپس دینے کا حکم دیا تھا جن وی وی آئی پیز کو جان کا خطرہ ہے انہیں سیکورٹی دینے کا فیصلہ کیا جائے گا۔

(جاری ہے)

کمیٹی پشاور سمیت صوبے بھر میں سیکورٹی واپس دینے کا از سر نو جائزہ لیگی فیصلے کے بعد بعض اہم شخصیات کودوبارہ سیکورٹی دی جائیگی ذرائع نے بتایا ہے کہ آج ہونے والے ڈسٹرکٹ انٹیلی جنس میں محکمہ داخلہ ، خیبر پختونخوا پولیس ، انتظامیہ افسران ، صوبے بھر کے ڈپٹی کمشنرز ، ڈی پی اوز شرکت کرینگے ۔

اور سیکورٹی کے حوالے سے فارمولہ طے کیا جائے گا ۔ جن شخصیات کی جانوں کو خطرہ ہے ان سے سیکورٹی واپس نہیں لی جائیگی ۔