کوہاٹ لاچی کے علاقوںمیں اشتہاری گروہوںکے خلاف بڑے پیمانے پرسرچ آپریشن

پانچ خطرناک مفروروں سمیت 27مشتبہ افراد کو گرفتار کرلیا گیا ہے۔ تلاشی آپریشن کی کاروائی میں بڑی تعداد میں خطرناک ہتھیار اور منشیات بھی برآمد کرلی گئی

بدھ 25 اپریل 2018 21:52

پشاور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 25 اپریل2018ء) کوہاٹ لاچی کے علاقوں سماری بالا اور درملک میں مسلح اشتہاری گروہوںکے خلاف بڑے پیمانے پرسرچ آپریشن میں پانچ خطرناک مفروروں سمیت 27مشتبہ افراد کو گرفتار کرلیا گیا ہے۔تلاشی آپریشن کی کاروائی میں بڑی تعداد میں خطرناک ہتھیار اور منشیات بھی برآمد کرلی گئی ہیں۔آپریشن میں گرفتار اشتہاری مجرمان قتل اور دوسرے سنگین مقدمات میں مطلوب تھے۔

رات کے آخری پہر سے چھ گھنٹے تک مسلسل جاری گرینڈ سرچ آپریشن کے تمام تر کاروائی کی نگرانی ضلعی پولیس سربراہ عباس مجید خان مروت خود کررہے تھے۔آپریشن میں پولیس ،ایلیٹ فورس ،بم ڈسپوزل سکواڈ،کھوجی کتوں،خواتین پولیس اور حساس ادارے ڈی ایس بی کے اہلکاروں نے حصہ لیا۔

(جاری ہے)

پولیس ذرائع کے مطابق مسلح اشتہاری گروہ کی موجودگی کی اطلاعات پر فی الفور کاروائی کرتے ہوئے پولیس اور ایلیٹ فورس کی بھاری نفری نے تحصیل لاچی کے علاقوں سماری بالا اور درملک کا اچانک محاصرہ کرلیا ۔

پولیس نے ان علاقوں کی آبادی میںبڑے پیمانے پر سرچ آپریشن کرتے ہوئے گھر گھر تلاشی لی اور اشتہاری گروہ کے ممکنہ ٹھکانوں پر چھاپے مارے۔پولیس چھاپوں اور تلاشی آپریشن کے نتیجے میں مزاحمت کے بعد قتل اور دیگر سنگین وارداتوں میں مطلوب پانچ خطرناک اشتہاری مجرموں سمیت27مشتبہ افراد کو حراست میں لیا گیا۔تلاشی آپریشن کی کاروائی میں پولیس نے زیر حراست افراد کے قبضے سے مجموعی طور پر 3ایس ایم جی گن،4رائفل،2 بندوق،7پستول،سینکڑوں کی تعداد میں مختلف بور کے کارتوس اور 7کلوگرام ہیروئن برآمد کرکے قبضے میں لے لئے۔

ضلعی پولیس سربراہ عباس مجید خان مروت کی براہ راست نگرانی میں گزشتہ شب کے آخری پہرسرچ آپریشن چھ گھنٹے تک مسلسل جاری رہا جسکے لئے ایس پی آپریشنز جمیل اختر اورڈی ایس پی لاچی روخان زیب کی سربراہی میں پولیس کی متعددآپریشنل ٹیمیںتشکیل دی گئی تھی جنہوں نے جامع حکمت عملی کے تحت علاقے کا محاصرہ کرکے گھر گھر تلاشی آپریشن کے انعقاد میں اہم کامیابیاں حاصل کیں۔

متعلقہ عنوان :