تیل کے کنویں میں لگنے والی آگ نے تباہی مچا دی، لاشوں کا ڈھیر لگ گیا

بدھ 25 اپریل 2018 21:47

تیل کے کنویں میں لگنے والی آگ نے تباہی مچا دی، لاشوں کا ڈھیر لگ گیا
جکارتہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 25 اپریل2018ء) انڈونیشیا میں تیل کے کنویں میں آگ لگنے سے 18 افراد ہلاک اور 40 زخمی ہوگئے۔غیر ملکی میڈیا کے مطابق مطابق آگ منگل اور بدھ کی درمیانی شب صوبے آچے کے شمال مغربی علاقے میں غیر قانونی طور پر بنائے گئے تیل کے کنویں میں لگی جس نے گھروں اور درختوں کو اپنی لپیٹ میں لیا۔انڈونیشیا کی نیشنل ڈیزاسٹر ایجنسی کے ترجمان کے مطابق واقعے میں 18 افراد ہلاک اور 40 زخمی ہوئے۔

(جاری ہے)

ترجمان کے مطابق فائر فائٹرز آگ بجھانے میں مصروف ہیں تاہم غیر قانونی تیل کے کنویں میں آتشزدگی سے قریبی 5 گھر بھی جل کر راکھ ہوگئے ہیں۔مقامی ہسپتال کے ڈائریکٹر کے مطابق زخمیوں میں کئی افراد کی حالت تشویشناک ہے جنہیں دیگر ہسپتالوں میں منتقل کردیا گیا ہے جبکہ زیر علاج زخمیوں کے جسم 20 سے 60 فیصد تک جھلسے ہوئے ہیں۔عینی شاہدین نے بتایا کہ آگ لگنے کے بعد کنویں سے 230 فٹ تک بلند آگ کے شعلے نکلتے دیکھے گئے ہیں، دوسری جانب پولیس کا کہنا ہے کہ ممکنہ طور پر سگریٹ کی وجہ سے تیل کے کنویں میں آگ لگی۔

متعلقہ عنوان :