پشاور ہائی کورٹ نے فاٹا میں خواتین کو نمائندگی دینے سے متعلق درخواست نمٹا دی

بدھ 25 اپریل 2018 21:43

پشاور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 25 اپریل2018ء) پشاور ہائی کورٹ نے فاٹا میں خواتین کو نمائندگی دینے سے متعلق درخواست نمٹا دی ۔

(جاری ہے)

پشاورہائی کورٹ میں فاٹا کی خواتین کو قومی اسمبلی اورسینٹ میںنشستیں دینے کیلئے درخواست کی سماعت ہوئی ،ڈپٹی اٹارنی جنرل ہائی کورٹ میں پیش ہوئے،عدالت کا کہنا تھا کہ ابھی فاٹا سے متعلق پورے خدوحال واضح نہیں،سوچ اچھی ہے ،جسٹس قیصر رشید نے ریمارکس دیتے ہوئے کہا کہ یہ کام پارلیمنٹ کا ہے پارلیمنٹ پر ہمیں اعتماد ہونا چاہیئے،درخواست گزار نے ہائی کورٹ میں دائر رٹ واپس لے لی،کیس کی سماعت جسٹس قیصر رشید اور جسٹس اکرام اللہ خان پر مشتمل بینج نے کی۔