سکھر،ملک میں بڑھتی ہوئی دہشت گردی معصوم بچوں کے ساتھ جنسی زیادتی کے بعد قتل کا سلسلہ روز کا معمول بن گیا ہے، محمد رضوان قادری

ہمارے لاڑکانہ کے ذمہ دار نور محمد جروار کی بھتیجی 8سالہ صائمہ کے ساتھ جنسی زیادتی کے بعد قتل کی اور کوئٹہ میں خودکش حملوں کی بھرپور مذمت کرتے ہیں،ڈسٹرکٹ کنوینر پاکستان سنی تحریک سکھر

بدھ 25 اپریل 2018 21:21

سکھر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 25 اپریل2018ء) پاکستان سنی تحریک سکھر کے ڈسٹرکٹ کنوینر محمد رضوان قادری نے کہا ہے کہ ملک میں بڑھتی ہوئی دہشت گردی معصوم بچوں ، بچیوں کے ساتھ جنسی زیادتی کے بعد قتل کا سلسلہ روز کا معمول بن گیا ہے، ہمارے لاڑکانہ کے ذمہ دار نور محمد جروار کی بھتیجی 8سالہ صائمہ کے ساتھ جنسی زیادتی کے بعد قتل کی اور کوئٹہ میں خودکش حملو ں کی بھرپور مذمت کرتے ہیں، اس میں ملوث ملزمان کو گرفتار کر کے کیفر کردار تک پہنچایا جائے ان خیالات کا اظہار انہوں نے سکھر کے مقامی ہال میں تجدید عہد وفا اور سندھ کے ذمہ داران کی حلف بردار کی کامیاب تقریب کے حوالے سے خطاب کرتے ہوئے کیا کہ ہمارے ملک میں قانون نام کی کوئی چیز نظر نہیں آتی ہے اور نہ ہی رنگے ہاتھوں گرفتار ملزموں کو سرعام پھانسی دی جاتی ہے، جس سے دہشت گردوں اور جنسی زیادتی کرنے والوں میں بے غیرتی کی ہمت بڑھتی ہے، اور ہمارے نااہل حکمران اور منتخب سیاستدانوں نے ایک دوسرے کو نیچا دکھانے کے لیے کوئی کسر نہیں چھوڑی ہے، جن کے ووٹوں سے اقتدار میں آتے ہیں انہی کو دہشت گردوں اور جنسی درندوں کے حوالے کر دیا جاتا ہے، ملک میں بڑھتی ہوئی دہشت گردی معصوم بچوں ، بچیوں کے ساتھ جنسی زیادتی کے بعد قتل کا سلسلہ روز کا معمول بن گیا ہے، ہمارے لاڑکانہ کے ذمہ دار نور محمد جروار کی بھتیجی 8سالہ صائمہ کے ساتھ جنسی زیادتی کے بعد قتل کی اور کوئٹہ میں خودکش حملوں کی بھرپور مذمت کرتے ہیں، ہم چیف جسٹس سپریم کورٹ ثاقب نثار اور آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ سے مطالبہ کرتے ہیں کہ خودکش دھماکوں اور جنسی زیادتی کے درندوں کو گرفتار کر کے سرعام پھانسی دی جائے تاکہ اگر دوسرے درندے اس سے سبق حاصل کر سکیں اور ہمارے معصوم عوام دہشت گردی اور جنسی زیادتی سے محفوظ ہو سکیں۔

(جاری ہے)

اگر ابھی بھی ان معاملات پر توجہ نہ دی تو آنے والے وقتوں میں یہ سلسلہ بڑھتا چلا جائے گا، مجرموں کو سخت سے سخت سزا دینے کا قانون نافذ کیا جائے ۔