ْسکھر، متحدہ مجلس عمل کا قیام قوم اور ملک کیلئے خوش آئندہ ہے،علامہ راشد خالد محمود سومرو

بدھ 25 اپریل 2018 21:21

سکھر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 25 اپریل2018ء) متحدہ مجلس عمل صوبہ سندھ کے صدر علامہ راشد خالد محمود سومرو نے کہا ہے کہ متحدہ مجلس عمل کا قیام قوم اور ملک کیلئے خوش آئندہ ہے اس سے امن کا قیام اور فرقیواریت کے خاتمے میں مدد ملے گی دنیا بھر میں فرقیواریت کو ہوا دیکر مسلمانوں کو آپس میں لڑایا جا رہا ہے امتہ مسلمہ مشکل حالات سے گذر رہی ہے علماء کو اسمبلیوں میں ہونا ضروری ہے سامراجی قوتیں ملک کو انتشار کی طرف لے جا رہی ہیں ملکر مقابلہ کرینگے آئندہ انتخابات میں سندھ بھر میں نمائندے کھڑے کرکے مقابلہ کیا جائے گا سندھ کا عوام کتاب کے نشان پر ووٹ کرکے علمائکو اسمبلیوں میں پہچائیں سندھ حکومت مکمل ناکام ہوچکی ہے 10 سال میں صوبے کا بیڑہ غرق کردیا گنے کپاس چاول کے بعد گندم کے آبادگار کاشتکار سراپا احتجاج ہیں گندم کا باردانہ آبادگاروں کو نہیں دیا جا رہا کم ریٹ سے خرچہ بھی پورا نہیں ہوتا علامہ راشد محمود سومرو نے مزید کہا کہ کاشتکاروں کا معاشی قتل بند کیا جائے کرپشن عروج پر ہے سندھ کے حکمرانوں نے کھربوں کی کرپشن کی ہے عوام خودکشی کرنے پر مجبور ہے فرقیواریت لسانیت تعصب پرستی کی سیاست دفن کردیں گے عوام مجلس عمل کا ساتھ دے دھاندلی برداشت نہیں عام انتخابات صاف شفاف ہونے چاہئے سندھ کے لوگ امن پسند ہیں شرپسند فرقیواریت کو ہوا دیکر لوگوں کو تشدد کیلئے اکسا رہے ہیں جی یو آئی مجلس عمل کے کارکن پرامن رہیں شائستگی کا مظاہرہ کیا جائے۔