نیشنل یوتھ اسمبلی کے وفد کا آئی ایس پی آر کا دورہ، ڈائریکٹر جنرل میجر جنرل آصف ..
تازہ ترین : 1

نیشنل یوتھ اسمبلی کے وفد کا آئی ایس پی آر کا دورہ، ڈائریکٹر جنرل میجر جنرل آصف غفور سے ملاقات

وفد کی مسلح افواج کی کامیابیوں کی تعریف، امن وسلامتی کیلئے بھرپور تعاون کی یقین دہانی، پاکستان ، مسلح افواج کیخلاف منفی پراپیگنڈے کے مقابلہ کیلئے حصہ لینے کے عزم کا اعادہ

نیشنل یوتھ اسمبلی کے وفد کا آئی ایس پی آر کا دورہ، ڈائریکٹر جنرل میجر ..
راولپنڈی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 25 اپریل2018ء) نیشنل یوتھ اسمبلی کے وفد نے مسلح افواج کی کامیابیوں کا اعتراف کرتے ہوئے امن وسلامتی کیلئے اپنے بھرپور تعاون کی یقین دہانی کراتے ہوئے پاکستان اور مسلح افواج کیخلاف منفی پراپیگنڈے کا مقابلے کرنے کیلئے حصہ لینے کے عزم کا اعادہ کیا ہے۔ آئی ایس پی آر کے مطابق بدھ کو نیشنل یوتھ اسمبلی کے وفد نے پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ کا دورہ کیا اور ڈائریکٹر جنرل آئی ایس پی آر میجر جنرل آصف غفور سے ملاقات کی۔

وفد کو قومی سلامتی سے متعلق چیلنجز اور جیو سٹریٹجک ماحول سے متعلق بریفنگ دی گئی ۔وفد کو علاقائی امن و سلامتی اور دہشت گردی کے خلاف مسلح افواج کی کامیابیوں سے متعلق بھی بریفنگ دی گئی ۔ڈی جی آئی ایس پی آر نے ففتھ جنریشن اور ہائبرڈ وار جس میں سوشل میڈیا موثرذریعہ کے طور پر بروئے کار لایا جاتا ہے سے متعلق وفد سے گفتگو کی ۔ نوجوانوں کے وفد نے مسلح افواج کی کامیابیوں کا اعتراف کرتے ہوئے امن و سلامتی کے لئے اپنے بھرپور تعاون کا یقین دلایا ۔نوجوانوں کے وفد نے پاکستان اور مسلح افواج کے خلاف منفی پراپیگنڈے کا مقابلے کرنے کیلئے حصہ لینے کے عزم کا اعادہ کیا ۔

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

وقت اشاعت : 25/04/2018 - 20:54:06

اس خبر پر آپ کی رائے‎