چین پاکستان شنگھائی تعاون تنظیم کوعلاقائی امن کی علامت بنانے کے لئے پر عزم

دونوں ممالک میں مکمل ہم آہنگی پائی جاتی ہے، سی پیک پاکستان کی اقتصادی ترقی کے لئے نا گزیر ہے، بیلٹ اینڈروڈ منصوبہ سے علاقائی اقتصادی ترقی پر گہرے مثبت اثرات مرتب ہوں گے،بھارت سمیت دیگر ممالک پاک چین امن کوششوں میں اپنا اپنا کردار ادا کریں گے، امن و استحکام کے لئے دو طرفہ تعاون کو فروغ دیا جائے گا،چین پاکستان کی شراکت داری بھارت سمیت کسی ملک کے لئے خطرہ نہیں، پاکستان چین کی دوستی مثالی ہے ، پاک چین دوستی علاقے کے امن و استحکام کے لئے انتہائی ضروری ہے، سرکاری ذرائع

بدھ 25 اپریل 2018 20:31

بیجنگ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 25 اپریل2018ء) چین پاکستان شنگھائی تعاون تنظیم کوعلاقائی امن کی علامت بنانے کے لئے پر عزم ہیں، بیجنگ اسلام آباد دونوں ساتھ مل کر اپنا کرادار نبھائیں گے، دونوں ممالک میں مکمل ہم آہنگی پائی جاتی ہے،سی پیک پاکستان کی اقتصادی ترقی کے لئے نا گزیر ہے، بیلٹ اینڈروڈ منصوبہ سے علاقائی اقتصادی ترقی پر گہرے مثبت اثرات مرتب ہوں گے،بھارت سمیت دیگر ممالک بھی پاک چین امن کوششوں میں اپنا اپنا کردار ادا کریں گے، امن و استحکام کے لئے دو طرفہ تعاون کو فروغ دیا جائے گا،چین پاکستان کی شراکت داری بھارت سمیت کسی ملک کے لئے خطرہ نہیں، پاکستان چین کی دوستی مثالی ہے ، پاک چین دوستی علاقے کے امن و استحکام کے لئے انتہائی ضروری ہے۔

سرکاری ذرائع کے مطابق پاکستان کے وزیر خارجہ خواجہ محمد آصف نے شنگھائی تعاون تنظیم کے اجلاس میں شرکت کے ساتھ ساتھ چینی صدر شی جن پھنگ ،چینی وزیر اعظم اور نائب وزیر اعظم کے ساتھ بھی ملاقات کی ۔

(جاری ہے)

ملاقات میں چین پاکستان کے روابط کو مزید گہرا کرنے پر بات چیت کی گئی، ذرائع کے مطابق چین پاکستان شنگھائی تعاون تنظیم کوعلاقائیامن کی علامت بنانے کے لئے پر عزم ہیں، بیجنگ اسلام آباد دونوں ساتھ مل کر اپنا کرادار نبھائیں گے، دونوں ممالک میں مکمل ہم آہنگی پائی جاتی ہے، بھارت سمیت دیگر ممالک بھی پاک چین امن کوششوں میں اپنا اپنا کردار ادا کریں گے، امن و استحکام کے لئے دو طرفہ تعاون کو فروغ دیا جائے گا،چین پاکستان کی شراکت داری بھارت سمیت کسی ملک کے لئے خطرہ نہیں، پاکستان چین کی دوستی مثالی ہے ، پاک چین دوستی علاقے کے امن و استحکام کے لئے انتہائی ضروری ہے۔

دونوں ممالک نے اعادہ کیا کہ علاقے کی خوشحالی ،امن و استحکام اور ترقی کے لئے اپنا بھرپور کردار ادا کریں گے،واضح رہے کہ پاکستان اور بھارت کو مستقل رکن بنانے کے بعد شنگھائی تعاون تنظیم کا یہ پہلا اجلاس ہوا۔اسلام آباد بیجنگ مابین تعاون ایک اسٹریٹیجک مفاد بھی ہے، دونوں ممالک مابین برادرانہ تعلقات میں بھی روز افزوں پائیداری آرہی ہے۔

بیلٹ اینڈ روڈ کی تعمیرو ترقی میں پاکستان کا کردار اہم رہا ہے،سی پیک پاکستان کی اقتصادی ترقی کے لئے نا گزیر ہے، بیلٹ اینڈروڈ منصوبہ سے علاقائی اقتصادی ترقی پر گہرے مثبت اثرات مرتب ہوں گے،پاک چین دو طرفہ تعاون کسی بھی تیسرے فریق کو نشانہ نہیں بناتے ،امید ہے کہ نئی دہلی بھی بیلٹ اینڈ روڈ منصوبے کی حقیقت کو پہنچانے گا اور درست سمت میں فیصلہ کرے گا۔ بھارت بڑی طاقت کے طور پر مشترکہ ترقی میں اپناس کردار نبھائے گا،ہمیں اس اہم پلیٹ فارم کو کھونے نہیں دیا بلکہ مضبوط کرنا ہے۔ شنگھائی تعاون تنظیم کے تحت مختلف معاہدوں کے ذریعے سیکیورٹی صورتحال کو بہت بہتر بنایا ہے۔