قطر شام میں امریکی فوج کی موجودگی کی قیمت ادا کرے، عادل الجبیر

امریکہ کی غیر موجودگی سے ایک ہفتے میں قطری رجیم کا دھڑن تختہ ہو جائے گا، سعودی وزیر خارجہ

بدھ 25 اپریل 2018 20:18

جدہ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 25 اپریل2018ء) سعودی وزیر خارجہ عادل الجبیر نے کہا ہے کہ قطر شام میں امریکی فوج کی موجودگی کی قیمت ادا کرے، امریکہ کی غیر موجودگی سیایک ہفتے میں قطری رجیم کا دھڑن تختہ ہو جائے گا۔ غیر ملکی میڈیا کے مطابق امریکا نے اپنا فوجی اڈا ختم کردیا تو قطری رجیم کا ایک ہفتے سے بھی کم عرصے میں دھڑن تختہ ہوجائے گا۔

سعودی وزیر خارجہ عادل الجبیر نے کہا ہے کہ قطر کو شام میں امریکی فوج کی موجودگی کی قیمت ادا کرنی چاہیے۔

(جاری ہے)

انھوں نے منگل کے روز یہ بیان امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ اور فرانسیسی صدر عمانو ایل ماکروں کے درمیان وائٹ ہاؤس ، واشنگٹن میں بات چیت کے بعد جاری کردہ بیانات کی روشنی میں دیا ہے۔عادل الجبیر کا کہنا ہے کہ قطر کو شام میں اپنی مسلح افواج بھیجنی چاہییں اور اس کو ایسا امریکی صدر کی جانب سے قطر کے تحفظ اور دفاع سے دستبرداری سے قبل کرنا چاہیے۔انھوں نے مزید کہا ہے کہ ’’اگر امریکا قطر کے تحفظ سے دستبردار ہوجاتا ہے اور وہاں اپنا فوجی اڈا بھی ختم کردیتا ہے تو قطری رجیم کا ایک ہفتے سے بھی کم عرصے میں دھڑن تختہ ہوجائے گا‘‘۔