مقبوضہ کشمیر‘ جھڑپ میں پولیس افسر سمیت اور فوجی اہلکار ہلاک‘مشتبہ علیحدگی پسند بھی جاں بحق

بھارتی فوجیوں اور عسکریت پسندوں کی جھڑپ کی خبر ملتے ہی عوام سڑکوں پر نکل آئے ‘بھارت مخالف مظاہرے مظاہرین نے گشتی پولیس اور پیرا ملٹری فورسز پر پتھرائو کیا

بدھ 25 اپریل 2018 19:59

سری نگر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 25 اپریل2018ء) بھارت کے زیر انتظام کشمیرمیں گزشتہ روز جھڑپ کے دوران ایک مشتبہ علیحدگی پسند جاں بحق جبکہ بھارتی فوجی سمیت پولیس افسر ہلاک ہو گیا۔غیر ملکی خبر رساں ادارے اے پی کے مطابق علیحدگی پسندوں نے ضلع پلوامہ کے علاقے ترال کے جنوبی حصے میں بھارتی فوجیوں پر حملہ کیا جس کے نتیجے میں ایک پولیس اہلکار اور فوجی ہلاک ہو گیا۔

واقعے کے فوراً بعد بھارتی فورسز نے اضافی نفری طلب کرکے علاقے کو محاصرہ میں لے لیا۔بعدازاں عسکریت پسندوں اور بھارتی فوجیوں کے مابین شدید مقابلہ ہوا جس میں ایک عسکریت پسند جاں بحق ہو گیا۔بھارتی فوجیوں اور عسکریت پسندوں کے درمیان جھڑپ کی خبر ملتے ہی عوام سڑکوں پر نکل آئے اور بھارت مخالف مظاہرے شروع ہو گئے۔

(جاری ہے)

مظاہرین میں نوجوانوں کی بڑی تعداد شامل تھی جو عسکریت پسندوں کے حق اور بھارت مخالف نعرے لگا رہے تھے۔

مظاہرین نے گشتی پولیس اور پیرا ملٹری فورسز پر پتھرائو کیا۔واضح رہے کہ گزشتہ چند برس سے کشمیری نوجوانوں نے عسکریت پسندوں کی کھل کر حمایت کرنا شروع کردی ہے اور بھارتی فورسز کے خلاف سڑکوں پر احتجاج اور ہنگامی آرائی میں اضافہ دیکھنے میں آیا ہے۔دوسری جانب کشمیریوں کی نئی نسل نے عسکریت پسندی کو دوبارہ زندہ کردیا ہے اور سوشل میڈیا کے ذریعے نئی دہلی کو سخت پریشانی مبتلا کردیا ہے