تاجروں کے ساتھ کسی قسم کی غنڈہ گردی نہیں ہونے دینگے‘ پولیس تاجر رمضان پر قاتلانہ حملہ کرنے والوں کو فوری گرفتار کرے

مرکزی انجمن تاجراں کے صدر راجہ خالد محمود خان ‘قاضی ارشد محمود کی صحافیوں سے بات چیت

بدھ 25 اپریل 2018 19:59

میرپور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 25 اپریل2018ء) تاجروں کے ساتھ کسی قسم کی غنڈہ گردی نہیں ہونے دئینگے۔ رمضان تاجر پر قاتلانہ حملہ کرنے والوں کو پولیس فوری گرفتار کرئے ۔میرپور پر امن شہر ہے اس کو علاقہ غیر نہیں بننے دئینگے۔ تاجروں کے حقوق کی قسم کھائی ہے میرے لیے سب تاجر برابر ہیں کوئی بڑا چھوٹا نہیں ہے ۔قاتلانہ حملہ کرنے والے کسی رعایت کے مستحق نہیں۔

میرپور پولیس ملزمان کو فوری گرفتار کرے وگرنہ ہم شدید احتجاج کرنے پر مجبور ہونگے جس کی تمام تر ذمہ داری انتظامیہ اور پولیس پر ہو گی ۔ان خیالات کا اظہار مرکزی انجمن تاجراں کے صدر راجہ خالد محمود خان جنرل سیکرٹری قاضی ارشد محمود نے صحافیوں سے خصوصی بات چیت کرتے ہوئے کیا ۔راجہ خالد محمود خان نے گفتگو کرتے ہوئے کہاکہ میرپورکے تاجروں کے شانہ بشانہ کھڑے ہیں انہیں کسی بھی موقع پر اکیلا نہیں چھوڑیں گے ۔

(جاری ہے)

راجہ خالد نے کہا میرپور پر امن شہر ہے اس کو علاقہ غیر نہیں بننے دئینگے میرپور پولیس غنڈہ گرد عناصر کو فوری گرفتار کرئے ۔ ایک معصوم غریب تاجر پر اندھا دھند فائرنگ کر کے خوف و ہراس پھیلانے والے کسی رعایت کے مستحق نہیں۔ ڈی آئی جی ۔ایس ایس پی میرپور قاتلانہ حملہ کرنے والے ملزمان کو گرفتار کر کے قانون کے مطابق سخت سے سخت سزا دے ۔