Live Updates

پاکستان مسلم لیگ (ن) آئندہ انتخابات میں بھاری اکثریت سے کامیابی حاصل کرے گی، صوبائی وزیر جہانگیر خانزادہ

بدھ 25 اپریل 2018 19:57

پاکستان مسلم لیگ (ن) آئندہ انتخابات میں بھاری اکثریت سے کامیابی حاصل ..
حضرو ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 25 اپریل2018ء) صوبائی وزیر امور نوجوانان جہانگیر خانزادہ نے کہا ہے کہ چھچھ بھر میں وزیر اعلیٰ پنجاب محمد شہباز شریف کے تعاون سے مسائل حل کرنے کی کوشش کی گئی، ہماری سیاست ہی چھچھ کے مسائل حل کرنے کی ہے، چھچھ کا کوئی ایسا دیہات نہیں جہاں ترقیاتی کام نہ کروائے گئے ہوں، شہید کرنل شجاع خانزادہ نے چھچھ کی ترقی کے جو خواب دیکھے تھے انکو پورا کرنے کیلئے دن رات کوشاں ہوں، مسلم لیگ (ن) آنے والے انتخابات میں بھاری اکثریت سے کامیابی حاصل کرے گی، شہباز شریف کے خادم پنجاب کے بعد خادم پاکستان بن جانے سے ملک بھر میں تعمیر و ترقی کے نئے دور کا آغاز ہوگا۔

ان خیالات کا اظہار انہوں نے چھچھ کے مختلف دیہاتوں کے دورے کے موقع پر معززین علاقہ سے گفتگو کرتے ہوئے کیا۔

(جاری ہے)

جہانگیر خانزادہ نے کہا کہ 2015میں الیکشن کی کامیابی کے بعد ان اڑھائی سالوں کے دوران وزیر اعلیٰ پنجاب میاں محمد شہباز شریف کے خصوصی تعاون سے حلقے میں تعمیر و ترقی کے نئے دور کا آغاز ہوا، شجاع خانزادہ کی شہادت کے بعد چھچھ کے عوام نے جس طرح میرا ساتھ دیا اس پر انکا مشکور ہوں، یہی وجہ ہے کہ شہید بابا نے چھچھ کی ترقی کے جو خواب دیکھے تھے انکو پورا کرنے میں مصروف ہوں۔

انہوں نے کہا کہ اہلیان چھچھ نے ہمیشہ شہید کرنل شجاع خانزادہ کے ساتھ محبتوں کا ثبوت دیا، 2018کا الیکشن چھچھ کے عوام اپنا الیکشن سمجھ کر لڑیں گے، چھچھ کے علاوہ ضلع بھر سے لیگی رہنما بھاری اکثریت سے کامیابی حاصل کریں گے ۔
Live وزیراعظم شہباز شریف سے متعلق تازہ ترین معلومات