چینی کمپنیاں پاکستان میں سرمایہ کاری کی خواہش مند ہیں

چین کے تجارتی وفدکی راولپنڈی چیمبر آف کامرس کے دورے کے موقع پر بات چیت

بدھ 25 اپریل 2018 19:54

چینی کمپنیاں پاکستان میں سرمایہ کاری کی خواہش مند ہیں
راولپنڈی 25اپریل(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 25 اپریل2018ء) چین کے بارہ رکنی تجارتی وفد نے راولپنڈی چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری کا دورہ کیا اورقائم مقام صدر ناصر مرزا سے ملاقات کی وفد کی قیادت چن زونگ ڈانگ (Chen Zong Dong)کر رہے تھے۔

(جاری ہے)

وفد نے اپنے دورے کا مقصد بیان کرتے ہوئے کہا کہ چینی کمپنیاں پاکستان میں سرمایہ کاری کی خواہش مند ہیں اوریہاں کے چیمبر آف کامرس کے ساتھ مل کر تجارتی مواقع تلاش کرنا چاہتا ہے تاکہ مختلف شعبوں میں دو طرفہ تجارتی تعاون کو بڑھایا جا سکے چین کے عظیم منصوبے ایک سڑک ایک پٹی کے تحت تعمیراتی شعبے، انجنیئرنگ ، صنعتی شعبوں ،زراعت، ٹرانسپورٹ، رئیل اسٹیٹ انڈسٹری میں دو طرفہ تجارت کو فروغ دیا جا سکتا ہے راولپنڈی چیمبر کے قائم مقام صدر ناصر مرزا نے وفد کو بتایا کہ چین پاکستان اقتصادی راہداری منصوبے (سی پیک ) کے حوالے پاکستان میں تیزی کے ساتھ براہ راست سرمایاکاری کے مواقع بڑھ رہے ہیں ان کو عملی شکل دینے اور پائیدار بنانے کے لیے ضروری ہے کہ چینی کمپنیوں کے ساتھ مشترکہ منصوبے شروع کیے جا ئیں ٹرانسپورٹ کا شعبہ ترقی کرے گا اور اشیا کی ترسیل کے فاصلے کم ہوں گے قائم مقام صدر ناصر مرزا نے وفد کو مکمل تعاون کا یقین دلاتے ہوئے کہا کہ راولپنڈی چیمبر چینی کمپنیوں اور وفد کو معلومات اور معاونت فراہم کرے گا اور متوقع شعبوں کی نشاندہی بھی کرے گا انہوں نے وفد کو راولپنڈی چیمبر کی جاری سرگرمیوں اور آئندہ کے منصوبے کے بارے میں مختصر بریفنگ بھی دی اس موقع پرنائب صدرخالد فاروق قاضی چیئر مین فیئر اینڈ ایگزبیشن کمیٹی شاہد سلیم ، مجلس عاملہ کے اراکین چیمبر ممبران و دیگر موجودتھے۔