رواں مالی سال 2017-18ء کا اقتصادی سروے (کل) جاری کیا جائی گا

بدھ 25 اپریل 2018 19:46

اسلام آباد ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 25 اپریل2018ء) رواں مالی سال 2017-18ء کا اقتصادی سروے (کل) جمعرات کو جاری کیا جائی گا۔ اس حوالہ سے حکومت نے انتظامات مکمل کر لئے ہیں۔ اقتصادی سروے میں رواں مالی سال کیلئے ملکی معیشت کے مختلف شعبوں کی کارکردگی اور کلیدی اقتصادی اشاریے پیش کئے جائیں گے۔

(جاری ہے)

اقتصادی جائزے میں حکومت کی اقتصادی پالیسیوں کے نمایاں خدوخال کو اجاگر کیا جائے گا جن کے نتیجہ میں ملک میں مکیرواکنامک استحکام آیا ہے اور جی ڈی پی کی شرح نمو تقریباً 5.8 فیصد تک پہنچ گئی ہے۔

ذرائع کے مطابق اقتصادی سروے میں ملکی معیشت کے اہم شعبوں بشمول نمو و سرمایہ کاری، زراعت، مینوفیکچرنگ، ٹرانسپورٹ و مواصلات، کانکنی، مالیاتی و زری شعبوں، کیپیٹل مارکیٹس، افراط زر، قرضہ جات و واجبات، محصولات، توانائی، تعلیم اور صحت کے علاوہ ملک کی مجموعی آبادی، افرادی قوت، روزگار، غربت اور فی کس آمدنی کی صورتحال، ان شعبوں کیلئے اہداف اور کارکردگی کے بارے میں اعدادوشمار شامل ہوں گے۔

متعلقہ عنوان :