اسلام آباد کرکٹ چیمپئن شپ، لکی سٹار کلب، اسلام آباد ہاکس اور سی آر اے کلب نے اپنے، اپنے میچز جیت لئے

بدھ 25 اپریل 2018 19:46

اسلام آباد کرکٹ چیمپئن شپ، لکی سٹار کلب، اسلام آباد ہاکس اور سی آر ..
اسلام آباد ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 25 اپریل2018ء) اسلام آباد کرکٹ کے زیراہتمام اسلام آباد کرکٹ چیمپئن شپ میں لکی سٹار کلب، اسلام آباد ہاکس اور سی آر اے نے اپنے اپنے میچز جیت لئے۔ لکی سٹار کلب نے آصف ممیور یل کو 6 وکٹوں سے ہرادیا، اسلام آباد ہاکس نے شاہین کلب کو 164 رنز سے شکست دی جبکہ سی آر اے کلب نے حسن میموریل کلب کو 24 رنز سے ہرا دیا۔

بھٹو گرائونڈ میں کھیلے گئے میچ میں آصف میموریل کلب نے پہلے کھیلتے ہوئے 36 اوورز میں 5 وکٹوں کے نقصان پر 257 رنز بنائے۔ شعیب خالق نے 78 اور محمد عرفان نے 55 رنز بنائے، راحیل قادر نے 58 رنز دے کر دو وکٹیں حاصل کیں جواب میں لکی سٹار کلب نے مطلوبہ 32 اوورز میں 4 وکٹوں کے نقصان پر پورا کرلیا، محمد نذیر نے 75 اور حمزہ ارشد نے 71 رنز کی ناقابل شکست اننگز کھیل کر ٹیم کو فتح دلائی، محمد اویس نے ایک وکٹ حاصل کی۔

(جاری ہے)

( آج) جمعرات کو مزید تین میچز کھیلے جائیں گے، مرغزار گرائونڈ میں نیشنل کلب کا مقابلہ اسلام آباد گرینر سے ہوگا، بھٹو گرائونڈ میں ملت کلب اور مجید میموریل کلب کی ٹیموں کے درمیان میچ کھیلا جائے گا جبکہ شالیمار گراونڈ میں قائد اعظم کلب اور راول ٹائون کی ٹیمیں مد مقابلہ ہونگے۔ چیمپیئن شپ میں اسلام آباد کے چار زون کی 37 ٹیمیں حصہ لے رہی ہیں جن میں سنٹرل زون کی 9 ، ویسٹ زون کی 11، نارتھ زون کی 7 اور ایسٹ زون 10 ٹیمیں شامل ہیں۔