ھنگو، بھائی کی فائرنگ سے بھابھی جاں بحق ،بھائی زخمی ہوگیا

بدھ 25 اپریل 2018 19:36

ہنگو(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 25 اپریل2018ء) ہنگو کے علاقہ بگٹومیں ایک شخص کی فائرنگ کے نتیجے میں سگا بھائی زخمی جبکہ بھابھی جاں بحق ہوگئی ، پولیس نے ملزم کی گرفتار ی کیلئے کارروائی شروع کر دی ہے ۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق ہنگو پولیس نے بتایا کہ تھانہ سٹی کی حدود میں واقع علاقہ بگٹو میں سگے بھائی نے گھریلو تنازعہ پر فائرنگ کر کے بھابی مسماة(خ) کو قتل کر دیا جبکہ فائرنگ سے سگا بھائی زخمی ہو گیا۔ فائرنگ کے فوری بعد ملزم موقع سے فرار ہو نے میں کامیاب ہو گیاجبکہ پولیس نے مقدمہ درج کر کے ملزم کی گرفتاری کے لئے کارروائی شروع کر دی۔