پنجاب یونیورسٹی میں خصوصی تعلیم پر بین الاقوامی کانفرنس کا دوسرا روز، 100سے زائد تحقیقی مقالے پیش

بدھ 25 اپریل 2018 19:29

لاہور۔25 اپریل(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 25 اپریل2018ء) پنجاب یونیورسٹی شعبہ سپیشل ایجوکیشن کے زیر اہتمام’ خصوصی تعلیم میں تحقیق‘ پر پہلی تین روزہ بین الاقوامی کانفرنس کے دوسرے روز 100سے زائد ریسرچ پیپر پڑھے گئے جن میں خصوصی افراد کی تعلیم کے ساتھ عمومی تعلیم کے موضوعات بھی شامل تھے، پیپر پڑھنے والے زیادہ تر ایم فل اور پی ایچ ڈی کے گریجویٹ تھے، اس موقع پر نیوزی لینڈ اور امریکہ سمیت دیگر ممالک سے سکالرز اور پروفیسرز نے شرکت کی جبکہ پاکستانی مندوبین میں پروفیسر ڈاکٹر اے حمید، ڈاکٹر تنزیلہ نبیل، ڈاکٹر شاہین پاشا، ڈاکٹر لطیف احمد، ڈاکٹر اشفاق ، ڈاکٹرا ظہار ہاشمی ، ڈاکٹر طارق چوہدری، ڈاکٹر خالدہ پروین اور ڈاکٹر نائلہ انجم ، ڈین فیکلٹی آف ایجوکیشن ڈاکٹر ممتاز اختر، انچارج شعبہ سپیشل ایجوکیشن ڈاکٹر حمیرا بانواور طلبائو طالبات نے بڑی تعداد میں شرکت کی، ڈاکٹر ممتاز اختر نے بہترین تقریب کے انعقاد پر منتظمین کو مبارکباد پیش کی ، ڈاکٹر حمیرا بانو نے طلبائو طالبات کو ریسرچ کے نئے موضوعات کے بارے میں آگاہی فراہم کی۔

(جاری ہے)

کانفرنس بروز جمعرات بھی جاری رہے گی۔