موٹروے پولیس بابو صابو بلڈنگ میں چار روزہ کر یش ٹریننگ پروگرام کا انعقاد

بدھ 25 اپریل 2018 19:29

لاہور۔25 اپریل(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 25 اپریل2018ء) نیشنل ہا ئی ویز اینڈ مو ٹروے پولیس سنٹر ل زون کے روڈ سیفٹی ٹر یننگ انسٹیوٹ کی طر ف سے پنجاب موٹر ٹرانسپورٹ ایس اینڈ جی ڈیپارٹمنٹ کے حالیہ بھرتی 109ڈرائیورز کی چار روزہ کر یش ٹریننگ پروگرام کا انعقاد موٹروے پولیس بابو صابو بلڈنگ لاہور میں کیا گیا، اس ٹریننگ پروگرام کو پنجاب موٹر ٹرانسپورٹ ڈپارٹمنٹ کی درخواست پر منعقد کیا گیا، موٹروے پولیس ٹریننگ انسٹیوٹ لاہور کی انچارج پروگرام نے ڈرائیورز کو ٹریننگ فراہم کی ، ٹریننگ کے دوران ڈرائیورز کو د فاعی ڈرائیونگ ، غصے پر قابو پانا، ٹریفک قوانین سے متعلق آگہائی ، خراب موسم میں ڈرائیونگ، گاڑی کے بنیادی مکنیکل مسائل پر قابو پانا، ٹریفک ڈسپلن ، شاہراہوں پر سفر کے دوران اعصاب پر قابو پانا، ٹریفک ڈسپلن کو مدنظر رکھنا اور ہنگامی حالات کے دوران ڈرائیونگ سمیت کئی امور پر تربیت دی گئی، ڈی آئی جی موٹروے پولیس احمد ارسلان ملک نے تربیتی کورس کے دوران نصاب کا جائزہ لیتے ہوئے کہا کہ موٹروے پولیس ڈرائیورز ٹریننگ پروگرام کو مذید بہتر بنانے کیلئے بھر پور کو شش کر رہی ہے ہم یہ چاہتے کہ جب کوئی ڈرائیور شاہراہوں پر سفر کرے تو وہ مکمل طور پر ٹریفک قوانین کی پابندی کرے ، موبائل فون کا استعمال نہ کرے ، سیٹ بیلٹ لگائے ، تیزرفتاری سے گر یز کرے اور ذمہ درانہ طریقے سے گاڑی کو چلائے ۔